لاہور( این این آئی) ریلوے کے 200سے زائد ڈیلی ویجز ملازمین دو ماہ سے تنخواہو ں سے محروم ہیں جبکہ کئی ملازمین گھر کے حالات بارے بتاتے ہوئے آبدیدہ ہو گئے ۔ تفصیلات کے مطابق واشنگ لائن میں کام کرنے والے 200سے زائد ڈیلی ویجز ملازمین ( ٹی ایل اے ) ملازمین کو دو ماہ سے تنخواہوں کی ادائیگی نہیں ہو سکی اور
ملازمین تنخواہوں کے حصول کے لئے افسران کے درمیان شٹل کاک بن کر رہ گئے ہیں۔ ملازمین نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ تیسرا مہینہ بھی ختم ہونے والا ہے لیکن ابھی تک کوئی امید نظر نہیں آرہی ۔ ایک افسرکے پاس جاتے ہیں تو جاتے ہیں آگے سے دوسرے افسر کے پاس بھیج دیا جاتا ہے ۔ اس موقع پر کئی ملازمین اپنے گھر کے حالات بتاتے ہوئے آبدیدہ ہو گئے ۔