منگل‬‮ ، 06 اکتوبر‬‮ 2026 

منی لانڈرنگ کیس : شہباز شریف کے صاحبزادے سلمان شہباز کی جائیداد ضبط

datetime 30  ستمبر‬‮  2019 |

ٰلاہور(آن لائن) منی لانڈرنگ کیس میں شہباز شریف کے صاحبزادے سلمان شہباز کی جائیداد ضبط کرلی گئی۔ احتساب عدالت نے جائیداد قرقی کے لیے متعلقہ محکموں کو آگاہ کرنے کا حکم دے دیا۔احتساب کے جج امیر محمد نے نیب کی درخواست پر شہباز شریف خاندان کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کی۔ پولیس نے موقف اختیار کیا کہ عدالتی احکامات پر سلمان شہباز کی طلبی کے حوالے سے اشتہارات لگائے گئے، سلمان شہباز کی

رہائش گاہ کے باہر اور عدالت کے دروازے کے باہر طلبی کے اشتہارات لگائے گئے۔ عدالت نے کہا جائیداد قرقی سے متعلق تمام متعلقہ محکموں کو آگاہ کر کے رپورٹ عدالت میں پیش کی جائے۔نیب پراسیکیوٹر حافظ اسد اللہ اعوان نے موقف اپنایا کہ سلیمان شہباز کو منی لانڈرنگ میں تفتیش کے لیے طلب کیا، سلیمان شہباز تفتیش کے لیے پیش ہونے کی بجائے فرار ہوگئے۔ یاد رہے نیب پراسیکیوٹر حافظ اسد اللہ اعوان نے سلمان شہباز کی جائیداد ضبط کرنے اور اشتہاری قرار دینے کی استدعا کر رکھی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…