اسلام آباد(آن لائن)وزارت قانون نے نیب قوانین میں ترمیم کا مسودہ تمام وزارتوں کو بھجوا دیا، وزارتوں سے نیب قانون میں ترامیم سے متعلق تجاویز طلب کر لیں۔ذرائع وزارت قانون کے مطابق وزارت قانون
نے اپوزیشن جماعتوں اور میڈیا سے بھی تجاویز مانگ لیں، تجاویز ملنے کے بعد نیب قوانین میں ترمیم کا مسودہ کابینہ میں پیش کیا جائے گا، نیب قانون میں ترمیم کے مسودہ پر اب تک 2 وزارتوں سے تجاویزموصول ہوگئیں۔