منگل‬‮ ، 04 فروری‬‮ 2025 

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس،یکم اکتوبر کو ہوگا،16نکاتی ایجنڈا جاری

datetime 29  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس یکم اکتوبر کو ہوگااجلاس میں وزیراعظم اقوام متحدہ جنرل اسمبلی خطاب سے متعلق کابینہ کو اعتماد میں لیں گے۔  ذرائع کے مطابق وزیراعظم عالمی رہنماؤں سے ملاقاتوں پر بھی کابینہ کو اعتماد میں لیں گے۔ اجلاس میں مقبوضہ کشمیر کی تازہ صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس کا 16 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیاہے،کابینہ اپنے فیصلوں پر عملدرآمد کا جائزہ لے گی،عوامی مفاد کے نئے منصوبوں پر غور کریگی، ای سی سی کے فیصلوں اور کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کے فیصلوں کی بھی توثیق کریگی۔اجلاس میں ہلال اتھارٹی سے متعلق ای سی سی کے فیصلوں پر عملدرآمد سے متعلق جائزہ لیا جائے گا۔ اجلاس میں پاکستان کونسل آف ریسرچ واٹر ریسورسز کو وزارت آبی وسائل کے زیر انتظام کرنے پر غور کیا جائیگا۔ اجلاس میں نیکٹا کو وزارت داخلہ کے ماتحت کرنے کیلئے رولز آف بزنس 1973 میں ترمیم،ای کامرس پالیسی فریم ورک کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔ اجلاس میں یونائیٹڈ نیشنز ورلڈ ٹورازم آرگنائزیشن کی چینی بطور آفیشل زبان کا جائزہ لیا جائیگا۔وفاقی کابینہ رئیل اسٹیٹ آرڈیننس 2019 ء اور نادرا کے آڈٹ کی بھی منظوری دے گی۔اجلاس میں پاکستان کونسل آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے بورڈ آف گورنرز کیلئے دو معروف صنعتکاروں کے نام کی منظوری،غیر قانونی تمباکو اشیا روکنے کیلئے اقدامات پر بریفنگ بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔  وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس یکم اکتوبر کو ہوگااجلاس میں وزیراعظم اقوام متحدہ جنرل اسمبلی خطاب سے متعلق کابینہ کو اعتماد میں لیں گے۔  ذرائع کے مطابق وزیراعظم عالمی رہنماؤں سے ملاقاتوں پر بھی کابینہ کو اعتماد میں لیں گے۔اجلاس میں مقبوضہ کشمیر کی تازہ صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



رانگ ٹرن


رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…