منگل‬‮ ، 02 جون‬‮ 2026 

عمران خان کی جذباتی تقریر مایوس کن قرار، ایٹمی جنگ کی دھمکیوں سے مسئلہ کشمیر حل نہیں بلکہ کیا ہوگا؟اسفندیارولی خان نے خبردارکردیا

datetime 28  ستمبر‬‮  2019 |

پشاور (آن لائن)عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفندیار ولی خان نے جنرل اسمبلی میں وزیر اعظم عمران خان کی جذباتی تقریر کو مایوس کن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایٹمی جنگ کی دھمکیوں سے مسئلہ کشمیر حل ہونے کی بجائے مزید بگڑے گا، وزیر اعظم کی تقریر پر اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان نے مسئلہ کشمیر کو درست طریقے سے نہیں اٹھایا اور اس کے برعکس جنگ اور ایٹمی ہتھیاروں کے استعمال کی دھمکیاں دیتے رہے،

وزیر اعظم نے سرے سے کشمیریوں کے حق خود ارادیت پر بات ہی نہیں کی،پاکستان کی بدقسمتی ہے کہ یہاں پر حق خود ارادیت کو محدود معنوں میں لیا جاتا ہے،عمران خان نے بھی مودی کی طرح اپنی تقریر میں کشمیریوں سے یہ حق چھین لیا کہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کریں،جب تک شملہ معاہدے اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں کشمیریوں کو اپنے مستقبل کے فیصلے کاحق نہیں دیا جائے گا تو یہ ڈراموں سے بڑھ کر کچھ بھی نہیں،اسفندیار ولی خان نے کہا کہ جذباتی تقریروں سے مسائل سلجھنے کی بجائے مزید الجھیں گے اور اس کا منفی اثر کشمیریوں کے شب و روز پر پڑے گا، انہوں  نے کہا کہ وزیر اعظم نے حسب عادت اپنے ملک اور سیاسی مخالفین کو بین الاقوامی فورم پر اٹھا کر ملک کے تشخص کا خود مذاق اڑایا،بین الاقوامی فورم پر منی لانڈرنگ کے خلاف بات کرنے سے پہلے وزیر اعظم کو سوچنا چاہئے تھا کہ ان کے سامنے زلفی بخاری براجمان ہیں جن پر آفشور کمپنیوں اور منی لانڈرنگ کے کیسز کسی کے اشارے پر دبائے جا رہے ہیں،لیکن یہ ایک طے شدہ حقیقت ہے کہ پی ٹی آئی میں زلفی بخاری،جہانگیر ترین،علیمہ خان وغیرہ سرٹیفائیڈ منی لانڈرز اور آف شور کمپنیوں کے مالک ہیں، انہوں نے کہا کہ عمران خان بیرونی دنیا میں مذہب کارڈ استعمال کر کے ہمدردیاں حاصل کرنے کی ناکام کوشش کرتے رہے لیکن اپنے ہی ملک میں عبایا اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر ان کی اپنی حکومتیں کنفیوژن کا شکار ہیں،

انہوں نے کہا کہ مذہب عبایا تک محدود نہیں، حقیقت یہ ہے کہ آج عمران خان ہر محاذ پر ناکام ہونے کے بعد مذہب کا کارڈ استعمال کر رہے ہیں،اسفندیار ولی خان نے اس امر پر انتہائی حیرت اور تعجب کا اظہار کیا کہ عالمی فورم پر صوبہ خیبر پختونخوا میں 5ارب پودوں کی بات کی گئی لیکن یہ نہیں بتایا کہ ان میں کروڑوں کی کرپشن کی گئی جس پر پردہ ڈالنے کیلئے بعد میں پہاڑوں پر آگ لگا دی گئی، انہوں نے کہا کہ عمران نیازی نے دہشت گردی کے فروغ  میں ڈکٹیٹروں کے ملوث ہونے

کا اعتراف کیا لیکن بدقسمتی سے آگ و خون کے اس کھیل میں جانیں لٹانے والے پختونوں اور سیکورٹی اداروں کی قربانیوں کا اعتراف نہ کر کے شہیدوں کے لہو سے غداری کی، انہوں نے کہا کہ آج جو باتیں عمران خان نے کیں چالیس برس قبل ہمارے اکابرین اس حوالے سے متنبہ کرتے رہے جس کی پاداش میں انہیں غدار اور مختلف ملکوں کا ایجنٹ کہا جاتا رہا، انہوں نے کہا کہ چالیس برس بعد ہمارے مؤقف کی تائید ہونے کے بعد اس وقت کے تمام محرکات کو قوم کے سامنے لا کر معافی مانگنی ہو گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کین کون میں چار دن


کین کون (Cancun) میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…