پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

خیبرپختونخوا میں صحت اصلاحات کا تنازعہ،پشاور کا بڑا ہسپتال میدان جنگ بن گیا،ڈاکٹرز پر پولیس کالاٹھی چارج، آنسو گیس کی شیلنگ، متعددزخمی،درجنوں گرفتار

datetime 27  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این این آئی)پشاورکا لیڈی ریڈنگ ہسپتال میدان جنگ بنا رہا۔ڈاکٹرز نے اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج کیا،احتجاجی ڈاکٹرز پر پولیس نے لاٹھی چارج اور آنسو گیس کی شیلنگ کی جسکی وجہ سے کئی ڈاکٹرز زخمی جبکہ دو درجن سے زائد کو گرفتار کر لیا گیا۔خیبرپختونخوا میں صحت اصلاحات کے خلاف ڈاکٹر زنے لیڈی ریڈنگ اسپتال میں احتجاج کیا۔ڈاکٹرز کے احتجاج میں پیرامیڈکس اور نرسز بھی شریک ہوئی۔

کسی بھی قسم کی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کے لیے لیڈی ریڈنگ اسپتال اور اسمبلی کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات رہی۔احتجاج کے بعد ڈاکٹروں نے خیبر پختونخوا اسمبلی کے سامنے دھرنا دیا۔ دوسری جانب خیبر پختونخوا اسمبلی نے ریجنل اینڈ ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹیز بل منظور کر لیا۔پشاور کا لیڈی ریڈنگ ہسپتال میدان جنگ بنا رہا۔سرکاری ہسپتالوں کی نجکاری کے خلاف ڈاکٹروں کے احتجاج پر پولیس کا لاٹھی چارج اور آنسو گیس کی شیلنگ کی وجہ سے سینکڑوں ڈاکٹرز زخمی جبکہ بیس سے زائد ڈاکٹروں کا حراست میں لے لیا گیا۔واقعے کے بعد ڈاکٹروں نے خیبر پختونخوا اسمبلی کے سامنے دھرنا دے کر حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔خیبر روڈ پر ڈاکٹروں سے اظہاریکجہتی کے لئے مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنما بھی پہنچے۔جبکہ پیپلز پارٹی کی خاتون رکن اسمبلی نگہت اورکزئی حکومت کے خلاف ڈنڈا لے کر ڈاکٹروں کے احتجاج میں پہنچی۔سیاسی رہنماوں نے پولیس تشدد اور حکومتی رویے کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔ لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں ڈاکٹروں پر تشدد کے بعد ڈاکٹروں نے تمام سرکاری ہسپتالوں میں او پی ڈیز اور ایمرجنسی سروس کا بائیکاٹ کا اعلان کیا۔ایمرجنسی کی بندش کے بعد ڈاکٹرز نے ردعمل کے طور پر بڑے تدریسی اسپتال کی ایمرجنسی کا بھی بائیکاٹ کردیا ہے۔ڈاکٹروں نے خیبر ٹیچنگ اسپتال اور حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کی او پی ڈیز بھی بند کردی ہیں۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…