منگل‬‮ ، 07 جنوری‬‮ 2025 

نیو یارک میں متنازع یہودی شخصیت نے عمران خان سے ملاقات میں بڑی یقین دہانی کروا دی، یہ کون ہے اور اس شخص کو دنیا بھر میں ناپسند کیوں کیا جاتا ہے؟

datetime 26  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک (نیوز ڈیسک) نیو یارک میں پاکستانی وزیراعظم عمران خان کی مختلف اہم بین الاقوامی شخصیات سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے، بی بی سی کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے وزیراعظم سے ایک ارب پتی یہودی شخص جارج سوروس نے ملاقات کی ہے، رپورٹ مطابق جارج سوروس دنیا بھر میں 32 ارب ڈالر فلاحی کاموں کے لیے عطیہ کر چکے ہیں مگر اس کے باوجود وہ نہ صرف اپنے ملک میں بلکہ کئی ممالک میں ناپسندیدہ شخص سمجھے جاتے ہیں،

جارج سوروس اوپن سوسائٹی فاؤنڈیشنز کے سربراہ ہیں، وزیراعظم عمران سے جارج سوروس نے پاکستان میں تعلیم کے شعبے میں تعاون فراہم کرنے اور افغانستان میں اپنے تعلیمی منصوبوں پر بھی گفتگو کی، بی بی سی کی رپورٹ میں پاکستان ریڈیو کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ اوپن سوسائٹی فاؤنڈیشنز کے وفد نے ٹیکس اصلاحات میں بھی پاکستان کی مدد کرنے کی پیش کش کی ہے اس حوالے سے فاؤنڈیشنز کا وفد جلد ہی پاکستان کا دورہ کرے گا۔ دنیا کے 120 ملکوں میں جارج سوروس کی کمپنی چالیس سال سے فلاحی کام کر رہی ہے، اس کے باوجود جارج کو ایک متنازع شخصیت کہا جاتا ہے ان پر الزام ہے کہ وہ کسی بڑی عالمی سازش کا حصہ ہیں، امریکہ اور مغرب کی دائیں بازو کی قوتیں جارج سوروس کی مخالفت میں پیش پیش رہتی ہیں۔ جارج کو کئی ممالک میں برا بھلا کہا جاتا ہے، ترکی کے صدر طیب اردوان نے جارج سوروس کو ایک یہودی سازش کا مرکزی کردار قرار دیا تھا جو ترکی اور کئی دوسرے ممالک کو تقسیم کرنے اور غیر مستحکم کرنے کے لیے تیار کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے نیویارک میں مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس سمیت مختلف اہم شخصیات سے ملاقاتیں کیں اور انہیں مقبوضہ کشمیر میں ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے آگاہ کیا۔وزیراعظم عمران خان نے نیو یارک میں معروف اخبار وال اسٹریٹ جنرل کے اداریاتی بورڈ سے گفتگو کرتے ہوئے انہیں بھارت کے غیر قانونی اور یکطرفہ جموں و کشمیر پر تسلط اور

وہاں ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے بارے آگاہ کیا۔وزیراعظم نے کہا ہمیں خدشہ ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں کرفیو ہٹنے کے بعد خونریزی ہوگی۔ مودی کے گھمنڈ نے اس خطے کے امن کو خطرے میں ڈال دیا ہے،میں عالمی طاقتوں سے توقع رکھتا ہوں کے وہ مودی کو اس بات پر مجبور کریں کے مقبوضہ جموں و کشمیر میں مبصرین کو آنے کی اجازت دے۔وزیراعظم نے کہا کہ بین الاقوامی میڈیا مودی کے اصل چہرے کو بے نقاب کرنے میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔

افغانستان میں امن سے سب سے زیادہ فائدہ پاکستان کو ہوگا۔ میرا خیال ہے کہ امریکا طالبان مذاکرات بحال ہونے چاہئیں، پاکستان کی معیشت درست سمت پر گامزن ہے اور مشکل وقت گزرچکا۔ کاروبار اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے آسانیاں پیدا کر رہے ہیں۔وزیراعظم عمران خان نے نیویارک میں ناورے کے وزیراعظم سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران وزیراعظم نے ناورے کے وزیراعظم کو خطے کی موجودہ صورتحال سے آگاہ کیا۔ پاکستان نے ناورے کے ساتھ تجارت و سرمایہ کے ذریعے

اقتصادی روابط بڑھانے میں دلچسپی کا اظہار کیا۔ جب کہ دونوں وزرائے اعظم کا دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر بھی اتفاق ہوا۔ اس موقع پر وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ناورے میں مقیم پاکستان کمیونٹی دونوں ممالک کی دوستی کو مضبوط بناتی ہے۔وزیراعظم عمران خان نے نیویارک میں مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس کے ساتھ بھی ملاقات کی جس میں مشیر خزانہ، مشیر تجارت اور معاون خصوصی برائے تخفیف غربت ثانیہ نشتر بھی موجود تھیں۔ ملاقات کے دوران پاکستان اور بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے

درمیان احساس پروگرام کے تعاون کے لیے مفاہمتی یاداشت پر دستخط ہوئے۔بل گیٹس فاؤنڈیشن احساس پروگرام کو فنڈز، تکینیکی امداد اور صحت اور غذا کی بہتری کے لیے عالمی ماہرین کی مدد فراہم کرے گی، احساس پروگرام میں غربت کے خاتمے کے 134 پالیسی اقدامات شامل ہیں۔اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان میں غربت کے خاتمے کے لیے سب سے بڑا پروگرام شروع کیا ہے، خوشی ہے کہ بل گیٹس فاؤنڈیشن احساس پروگرام کو مختلف شعبوں میں مدد فراہم کرے گی۔ بل گیٹس فاؤنڈیشن دوران زچگی اموات کی شرح کم کرنے اور صحت کے شعبے میں بہتری کے لیے تعاون کرے گی۔ملاقات میں احساس پروگرام میں شامل ون ویمن ون بینک پروگرام کے خواتین کو با اختیار میں کردار پر بھی گفتگو ہوئی۔ وزیراعظم عمران خان نے ملک سے پولیو کے ہمیشہ کے لیے خاتمے کے عزم کا اظہار بھی کیا۔ بل گیٹس نے کہا دنیا سے پولیو کا خاتمہ بل گیٹس فاؤنڈیشن کی اولین ترجیح ہے فاؤنڈیشن 2020 کے دوران پاکستان میں 220 ملین ڈالر خرچ کرے گی۔



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…