بدھ‬‮ ، 17 دسمبر‬‮ 2025 

پاکستان کی وہ معروف یونیورسٹی جہاں طلبا اور طالبات کے اکھٹے گھومنے پر پابندی عائد کردی گئی ،ایسا کرنا غیر اسلامی اور غیر اخلاقی عمل قرار

datetime 26  ستمبر‬‮  2019 |

پشاور(آن لائن) باچا خان یونیورسٹی چارسدہ میں طلبا اور طالبات کے اکھٹے گھومنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ یونیورسٹی انتظامیہ کی طرف سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق طلبا اور طالبات کا جوڑے بنانا غیر اسلامی اور غیر اخلاقی عمل ہے۔ کیمپس میں اکھٹے گھومنے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔

یونیورسٹی انتظامیہ نے سخت تنبیہہ کے ساتھ ساتھ یہ بھی کہا ہے کہ اس کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کرنے والے طلبہ کو جرمانہ کرکے انکے والدین کو یونیورسٹی بھی بلایا جائے گا۔باچا خان یونیورسٹی انتظامیہ کی طرف سے طلبہ پر پابندی کا یہ نوٹیفیکیشن 23ستمبر کو جاری کیا گیا۔واضح رہے کہ اس سے قبل ستمبر کے دوسرے ہفتے میں خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی حکومت کی طرف سے سرکاری تعلیمی اداروں میں طالبات کے لئے پردہ لازمی قرار دیا گیا تھا۔تاہم ذرائع ابلاغ میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی طرف سے شدید تنقید کے بعد وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے سرکاری اسکولوں میں طالبات کے لیے پردہ لازمی قرار دینے پر نوٹس لیتے ہوئے محکمہ تعلیم کو اعلامیہ واپس لینے کی ہدایت کر دی تھی۔خیبر پختونخوا کے سرکاری اسکولوں میں طالبات کے لیے پردہ لازمی کرنے کے معاملے پر حکومت اختلافات کا شکار ہو گئی۔محکمہ تعلیم کی جانب سے جلد صوبے بھر کے سرکاری اسکولوں میں طالبات کے لیے پردے کے فیصلے پر عملدرآمد شروع کرنے کا اعلان کیا گیا تھا تاہم جلد ہی اختلافات سامنے آ گئے اور ترجمان صوبائی حکومت نے سرکاری اسکولوں میں پردے کی پابندی سے لاعلمی ظاہر کر دی۔

وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا شوکت یوسفزئی نے کہا کہ صرف ایک ضلع میں والدین کی مرضی پر اعلامیہ جاری کیا گیا۔ پردہ مذہب کا حصہ ہے لیکن زبردستی لاگو نہیں کیا جا سکتا۔انہوں نے کہا کہ صوبے میں طالبات کے لیے چادر یا عبایا لازمی قرار دینے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں جبکہ متعلقہ اسکولوں کو اعلامیہ واپس لینے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل مشیر تعلیم خیبر پختونخوا ضیا اللہ بنگش نے ہری پور اور پشاور کے بعد صوبے بھر میں فیصلہ نافذ کرنے کا اعلان کیا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ صوبے کے ماحول کی وجہ سے طالبات کے لیے پردہ لازمی کرنے کا فیصلہ کیا جس کی وجہ بچوں کا تحفظ اور والدین کی تسلی کرانا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ویل ڈن شہباز شریف


بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…