منگل‬‮ ، 07 جنوری‬‮ 2025 

”مذہبی انتشار“پھیلانے کے حق میں نہیں،(ن)لیگ نے مولانا فضل الرحمان کو بڑا سرپرائز دے دیا، حیرت انگیز اعلان

datetime 25  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ ان کی پارٹی ملک میں مذہبی انتشار پھیلانے کے حق میں نہیں اور اٰزادی مارچ کے حوالے سے تاحال تین باتوں پر اتفاق ہوا ہے۔ایک انٹرویومیں انہوں نے کہاکہ مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ کے مطالبات میں آئین کی حفاظت اور اس کی بالادستی، حکومت کی رخصتی اور 90 دن میں نئے انتخابات شامل ہیں۔

ہم نے فضل الرحمان کے کو کچھ استفسارات کیے ہیں کہ ایک سیاسی مطالبات کی فہرست ہونی چاہیے، ن لیگ نہیں چاہتی کہ مذہبی انتشار پھیلے کیوں کہ ہم فیض آباد کا دھرنا بھگت چکے ہیں۔انہوں نے کہاکہ احتجاج کی تاریخ پر بھی اختلاف ہے کیوں کہ اس وقت راولپنڈی اور اسلام آباد میں ڈینگی پھیلا ہوا ہے جو کہ نومبر میں ختم ہوجائے گا، دوسری بات یہ کہ دس نومبر کو 12 ربیع الاول بھی ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ نومبر کے آخری ہفتے کی کوئی تاریخ مقرر کی جائے۔احسن اقبال نے کہاکہ مولانا چاہتے ہیں کہ اکتوبر کے آخر میں احتجاج کیا جائے اور اس حوالے سے ن لیگ نے گزارش کی ہے کہ تاریخ پر نظر ثانی کی جائے۔ملک میں احتساب کے سوال پر احسن اقبال نے جواب دیا کہ سیاست دانوں کی طرح سابق ججز کا بھی احتساب ہونا چاہیے، ثاقب نثار نے ڈیم اور کنڈنی اینڈ ٹرانسپلانٹ کے ادارے کو نقصان پہنچایا لیکن اس کو پوچھنے والا کوئی نہیں۔انہوں نے کہاکہ اپوزیشن ہر مثبت اقدام پر حکومت کیساتھ ہے کیوں کہ نیب کا قانون اتفاق رائے سے ہی تبدیل ہو سکتا ہے۔امریکہ میں عمران خان کے بیانات پر رد عمل دیتے ہوئے ن لیگی رہنما نے کہا کہ ملکی کے لیے سیکیورٹی رسک بننے سے بہتر ہے آپ کاغذ سے دیکھ کر پڑھ لیں۔



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…