لاہور(این این آئی)پاکستان کے صوبے پنجاب سے پانچ ہزار افرادکے مبینہ طور پر داعش کیلئے شام جاکر لڑنے کے حوالے سے خبریں،چونکا دینے والے انکشافات، تحقیقات شروع، تفصیلات کے مطابق کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ نے پنجاب سے پانچ ہزار فیملیز کا مبینہ طور پر داعش کیلئے شام جاکر لڑنے کے حوالے سے میڈیا میں
آنے والی خبروں پر وضاحتی بیان جاری کر دیا۔ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق پنجاب سے پانچ ہزارافراد پاکستان سے شام نہیں گئے۔کچھ فیملیز پاکستان سے شام گئے جو اب واپس آئے ہیں۔جو فیملیز واپس آئیں ہیں ان کے ممبران سے تفتیش کی جارہی ہے۔انکوائری مکمل ہونے کے بعد ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔