اسلام آباد(آن لائن)چیئرمین نیب کی زیر صدارت ایگزیکٹیو بورڈ کے اہم اجلاس میں شہباز شریف،سابق ڈپٹی سپیکرپنجاب شیرعلی گورچانی کیخلاف انکوائری جبکہ ڈاکٹر امجد کیخلاف ریفرنس کی منظوری دیدی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کی زیرصدارت ایگزیکٹو بورڈ کااجلاس ہوا،ایگزیکٹوبورڈ نے کرپشن کیسزمیں 7انکوائریاں اور5 انوسٹی گیشنزکی منظوری دی، چیئرمین نیب نے شہبازشریف کیخلاف کرپشن کیس میں انکوائری کی منظوری دیدی،شہبازشریف پراوقاف اراضی کی غیرقانونی الاٹمنٹ کاالزام
ہے،ایگزیکٹو بورڈ نے سابق ڈپٹی اسپیکرپنجاب شیرعلی گورچانی کیخلاف انکوائری کی منظوری دیدی جبکہ ایڈن ہاو?سنگ سکینڈل میں ڈاکٹرامجدکیخلاف بھی ریفرنس کی منظوری دیدی،ڈاکٹر امجدنے ہاوَسنگ سوسائٹی کے نام پر 25 ارب روپے کا فراڈ کیا،نیب اعلامیہ کے مطابق سابق ایم این اے سمیع الحسن گیلانی کیخلاف ٹیکس چوری کاکیس ایف بی آرکوبھیجنے کی بھی منظوری دی گئی۔چیئرمین نیب جاوید اقبال نے کہا کہ بدعنوانی ایک ناسور ہے جو ملکی ترقی میں بڑی رکاوٹ ہے،22ماہ میں لوٹی گئی 71 ارب روپیکی رقم برآمد کرکے قومی خزانے میں جمع کرائی