منگل‬‮ ، 07 جنوری‬‮ 2025 

پاکستان میں ڈینگی کے بعدملیریا نے بھی 10لاکھ افراد کو اپنے شکنجہ میں جکڑ لیا،انتہائی تشویشناک انکشافات

datetime 25  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)ملک بھر میں ڈینگی کا شورشرابا دوسری طرف ملیریا نے 10لاکھ افراد کو اپنے شکنجہ میں جکڑ لیا۔خاموش قاتل کے لئے حکومتی اقدامات ناکافی،ارباب اختیار ڈینگی کے ساتھ ملیریا جیسے جان لیوا بخار پر توجہ کی منتظر ہے۔ملک بھر میں صوبوں سمیت وفاقی وزیر صحت نے ڈینگی بخار سے بچاؤ اور علاج کیلئے ہنگامی اقدامات اٹھا لئے ہیں جبکہ ملیریا بخار جو کہ ڈینگی سے 10گناہ زیادہ خطرناک بخار ہے کو صرف گلوبل فنڈز کے سپرد کرکے چھوڑ دیا ہے،

اس وقت پاکستان میں 10لاکھ افراد سالانہ ملیریا کا شکار ہیں جبکہ ڈینگی صرف10سے15ہزار سالانہ ہے،ملیریا مچھر سے فاٹااور بلوچستان اس وقت شدید خطرے میں ہے،وفاقی حکومت ملیریا کے حوالے سے عوام میں تاحال ڈینگی جیسی آگاہی نہ ڈال سکی ہے جبکہ گلوبل فنڈز محدود فنڈز نیشنل ایڈز وملیریا پروگرام کو ہرسال جاری کرتا ہے جس میں اپنے محدود وسائل کو بروئے کار لاکر ملک کے 72اضلاع میں مفت دوائیاں اور علاج معالجے کی سہولت مہیا کرتے ہیں جبکہ باقی اضلاع حکومتی توجہ کے منتظر ہیں۔اس حوالے سے نیشنل ایڈ وملیریا پروگرام کے منیجر بصیر اورکزئی نے بتایا کہ ڈینگی سے ملیریا کا مچھر10گناہ خطرناک ہے،یہ خاموش قاتل بیماری ہے اس بخار میں مرض کا پتہ مریض کو لگتا نہیں ہے اور10میں سے پانچ مریض غلط علاج کی وجہ سے موت کا شکار ہوتے ہیں جبکہ ڈینگی بخار میں سادہ نشانیاں ہونے کے باعث علاج اور پرہیز آسان ہوتا ہے جس سے موت کے واقع ہونے کے امکانات کم رہتے ہیں۔ملیریا کے اس وقت پاکستان میں سالانہ10لاکھ مریض ہیں اور پوری دنیا میں ہر سال5بلین افراد موت کا شکار ہوتے ہیں اور پاکستان میں ہزاروں افراد سالانہ موت کا شکار ہوتے ہیں۔واضح رہے کہ ڈینگی بخار سے سالانہ100افراد موت کے منہ میں جاتے ہیں



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…