لاہور(این این آئی) کوٹ لکھپت جیل انتظامیہ نے پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کی جانب سے اپنے تایا سابق وزیر اعظم محمد نوا زشریف سے ملاقات کی خو اہش پر تحریری درخواست طلب کر لی۔نواز شریف اورحمزہ شہباز کوٹ لکھپت جیل میں قید ہیں تاہم انہیں الگ بیرکس میں رکھا گیا ہے۔ حمزہ شہباز کی جانب سے جیل انتظامیہ سے دو بار اپنے تایا محمد نواز شریف سے ملاقات کیلئے خواہش کااظہارکیا ہے تاہم
جیل حکام نے اس کی اجازت نہیں دی او راب ان سے تحریری درخواست طلب کر لی گئی ہے جسے حکومت کو ارسال کیا جائے گا اور درخواست کی منظور ی کی صورت میں ملاقات کر ائی جائے گی۔ جیل حکام کے مطابق مریم نواز کی جانب سے بھی ملاقات کی خواہش پر تحریری در خواست طلب کر کے حکومت سے باقاعدہ منظوری لی جائے گی۔ مریم نواز کو گزشتہ روزہی جوڈیشل ریمانڈ پر کوٹ لکھپت جیل میں منتقل کیا گیا ہے۔