اسلام آباد (این این آئی)نقصانات سے متعلق این ڈی ایم اے نے تازہ اعداد و شمار جاری کر دیئے ہیں جس کے مطابق زلزلے کے بعد تباہی سے ہلاکتوں کی تعداد 26ہوگئی۔ترجمان این ڈی ایم اے بریگیڈیئر مختار احمد کے مطابق زلزلے کے بعد تباہی سے ابتک ہلاکتوں کی تعداد 26 ہوگئی،زلزلے کے باعث میرپور آزاد کشمیر میں پچیس افراد جاں بحق ہوئے،زلزلے کے نتیجے میں پنجاب کے شہر میں میں ایک شخص جاں بحق ہوا زلزلے کے باعث تین سو پندرہ گھروں کو جزوی جبکہ ایک ایک سو
پینتیس گھر مکمل تباہ ہوئے۔میرپور آزاد کشمیر میں مجموعی طور پر 4 سو 59 افراد زلزلے کے دوران تباہی سے زخمی ہوئے،جہلم میں زلزلے کے باعث سات افراد زخمی ہوئے۔ ترجمان کے مطابق 8 زخمی افراد کو پمز اسپتال اسلام آباد منتقل کی گیا،زلزلے سے بھمبر میں منڈا پل تھا ہو چکا ہے، میرپور اور بھمبر کے درمیان رابطہ پل بھی تھا ہو چکا ہے، جاتلہ کی مرکزی شاہرہ بھی زلزلے کے باعث شدید متاثر ہوئی، میرپور اور کوٹلی آزاد کشمیر کے اضلاع کی بجلی بحال کر دی گئی۔