منگل‬‮ ، 07 جنوری‬‮ 2025 

کٹہرے میں کھڑی مریم نواز کی موبائل فون سے ویڈیو کیوں بنارہے ہو؟کیپٹن (ر) صفدر مشتعل،ویڈیوبنانے والے کی شامت آگئی

datetime 25  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) کٹہرے میں کھڑی مریم نواز کی موبائل فون سے ویڈیو کیوں بنارہے ہو؟کیپٹن (ر) صفدر مشتعل،ویڈیوبنانے والے کی شامت آگئی،کیپٹن (ر) محمد صفدر نے کٹہرے میں کھڑی مریم نواز کی ویڈیو بنانے والے شخص سے موبائل فون لے لیا۔ دوران سماعت جب مریم نواز کٹہرے میں کھڑی تھیں تو اسی دوران ایک شخص نے موبائل فون سے ویڈیو بنانا شروع کر دی جس پر مریم نواز نے ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تم کون ہو اور کیوں کٹہرے میں میری ویڈیو بنا رہے ہو۔

اس موقع پر ان کے شوہر کیپٹن (ر) محمد صفدر نے اس شخص سے موبائل فون لے لیا جبکہ لیگی وکلا ء نے ویڈیو بنانے والے شخص کو باہر نکال دیا۔ ذرائع کے مطابق ویڈیو ڈیلیٹ کرنے کے بعداسے موبائل فون واپس کر دیا گیا۔ قبل ازیں کیپٹن (ر) محمد صفدر نے نیب کی گاڑی سے نیچے اترتے ہی مریم کواپنے حصار میں لے لیااورکمرہ عدالت تک انہیں اپنے حصار میں لئے رکھا اور بعد ازاں واپسی پر بھی انہیں اپنے حصار میں رکھا۔ احتساب عدالت نے چوہدری شوگر ملز کیس میں مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز اور ان کے کزن یوسف عباس کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے دونوں کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا۔احتساب عدالت کے ایڈمن جج امیر محمد خان کیس کی سماعت کی۔جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر مریم نواز اور یوسف عباس کو احتساب عدالت میں پیش کیا گیا۔ کمرہ عدالت میں کیپٹن (ر) محمد صفدر، سینیٹر پرویز رشید، نہال ہاشمی، برجی طاہر، عظمیٰ بخاری سمیت دیگر پارٹی رہنما بھی موجود تھے۔اس موقع پر مریم نواز کے وکلاء نے ان کے ساتھ طویل مشاورت بھی کی۔ معزز جج کی جانب سے کمرہ عدالت میں نعرے بازی پر سخت اظہار برہمی کا اظہار کیا گیا۔نیب پراسیکیوٹر کی جانب سے مریم نواز اور یوسف عباس کے جسمانی میں مزید 15 روزہ توسیع کی استدعا کرتے ہوئے موقف اپنایا گیا کہ دوران تفتیش مریم نواز اور یوسف عباس کے خاندان کی جائیداد کی تقسیم کے معاہدے کا انکشاف ہوا ہے۔چوہدری شوگر ملز کے 1 کروڑ 45 لاکھ 58 ہزار 96 شیئرز میاں نواز شریف، شہباز شریف، عباس شریف، بہن کوثر اور والدہ شمیم بیگم میں تقسیم ہوئے۔

ایس ای سی پی ریکارڈ کے مطابق 2008 کے مطابق 2 کروڑ 62 لاکھ شیئرز چوہدری شوگر ملز کے تھے، دوران تفتیش 1 کروڑ 16 لاکھ 96 ہزار شیئرز کا فرق آیا ہے،مذکورہ شیئرز شریف خاندان کے اثاثوں میں شامل نہیں تھے۔2008 میں مریم نواز کے اثاثے انکی آمدن سے مطابقت نہیں رکھتے، اثاثوں اور آمدن کی تحقیقات کیلئے شریف خاندان کے افراد کو طلب کرنا ہے۔ چوہدری شوگر ملز 2015 میں گوجرہ سے رحیم یار خان منتقل کی گئی، چوہدری شوگر ملز کی منتقلی کے دوران

ڈیڑھ ارب روپے لگائے گئے، شوگر ملز منتقلی کے لیے خرچ ہونے والی رقم کے ذرائع آمدن کا بھی تعین کرنا باقی ہے۔نیب کے تفتیشی افسر نے بتایا کہ 3 غیر ملکیوں نے 2008 میں مریم کے نام پر شیئرز بھجوائے جبکہ 48 لاکھ ڈالرز یوسف عباس کو ٹیلی گرافک ٹرانسفر کئے گئے۔تفتیشی افسر نے موقف اختیار کیا کہ چوہدری شوگر ملز کے ڈائریکٹرز اور شیئر ہولڈز کو فائدہ پہنچانے کے لیے رقم منتقل کی گئی۔1998 ٹیلی گرافک ٹرانسفر کے ذریعے صدیقہ سعید محمود سے وصول کئے گئے اور

بعد میں یہ رقم چوہدری شوگر ملز کو منتقل کر دی گئی، 1998 میں 16 کروڑ روپے مریم نواز کو ملے مگر رقم بھجوانے والی خاتون کا ملزمہ سے کوئی تعلق واضح نہیں، رقم بھجوانے والی خاتون صدیقہ سعدیہ نے چوہدری شوگر ملز کا قرضہ بھی ادا کیا۔اس دوران جج نے نیب سے مریم نواز کی تایخ پیدائش بارے استفسار کیا تو تفتیشی افسر نے فائلیں ٹٹولنا شروع کر دیں مگر شناختی کارڈ ریکارڈ میں نہیں ملا۔تفتیشی افسر نے بتایا کہ مریم نواز کی پیدائش کا سال 1973 ہے مگر تاریخ کا علم نہیں۔

جس پر مریم نواز نے بتایا کہ میری تاریخ پیدائش 28 اکتوبر 1973 ہے۔ امجد پرویز نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ جب چوہدری شوگر ملز بنی اس وقت مریم نواز اور یوسف عباس کم عمر تھے، تمام شریف فیملی چوہدری شوگر ملز میں شیئرز ہولڈرز تھی۔انہوں نے کہا کہ نیب کہتی ہے کہ چوہدری شوگر ملز کی بینیفیشری نواز شریف فیملی ہے، 2016 سے نواز شریف فیملی کا چوہدری شوگر ملز میں کوئی شیئر نہیں۔جو دستاویزی ثبوت نیب کو چاہیے تھے وہ مہیا کر دیئے ہیں۔مریم نواز کے وکیل نے بتایا کہ

ان کی موکلہ تو پبلک آفس ہولڈر بھی نہیں تھیں۔اس دوران نیب پراسیکیوٹر اور مریم نواز کے وکیل امجد پرویز کے درمیان تلخ کلامی بھی ہوئی جس پر امجد پرویز نے کہا کہ آپ میرے دلائل کے درمیان مت بولیں۔نیب پراسیکیوٹر نے کہا میں پراسیکیوٹر ہوں اور مجھے آپ بولنے سے نہیں روک سکتے۔امجد پرویز نے اپنے دلائل جاری رکھتے ہوئے کہا کہ نیب کسی قسم کی تفتیش نہیں کر رہی، نیب پچھلے 7 روز سے پانچ منٹ کے لیے بھی تفتیش نہیں کر رہی۔مریم نواز کے وکیل نے بتایا کہ

کھانا باہر رکھ دیا جاتا ہے اور کہا جاتا ہے کہ خود اٹھا لیں، مریم نواز کے کمرے سے تعفن اٹھتا ہے، کئی کئی روز تک صفائی نہیں کروائی جاتی۔نیب مریم نواز اور یوسف عباس کو ذہنی اذیت دے رہی ہے، شریف خاندان کی جائیداد تقسیم کا معاہدہ پہلے دن سے نیب کے پاس ہے، میاں شریف 2004 میں انتقال کر گئے اور 2008 میں شیئرز تقسیم ہوئے۔احتساب عدالت نے نیب کی جانب سے مریم نواز اور یوسف عباس کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے دونوں کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔ عدالت کی جانب سے مریم نواز اور یوسف عباس کو کیمپ جیل منتقل کرنے کی ہدایت کی گئی تاہم مریم نواز نے عدالت سے کوٹ لکھپت جیل بھجوانے کی درخواست کی۔ مریم نواز اور انکے کزن یوسف عباس کی احتساب عدالت پیشی کے موقع پر سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔پولیس کی جانب سے جوڈیشل کمپلیکس کے اطرف آنے والے راستوں کو خاردار تاریں اور کنٹینر زلگا کر سیل کر دیا گیا جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔لیگی قیادت سے اظہار یکجہتی کے لئے آنے والے رہنمام اور کارکنان ان کے حق میں نعرے لگاتے رہے۔



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…