کراچی(این این آئی)مسلسل 5دن بارشیں، محکمہ موسمیات نے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کی پیش گوئی کردی،تشویشناک انکشافات،تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے شہرقائد میں آج(جمعرات) سے پیر تک گرج چمک کے ساتھ بارش کی پشین گوئی کی ہے،جس سے اربن فلڈنگ کی صورتحال پیداہوسکتی ہے۔ڈائریکٹرمحکمہ موسمیات سردار سرفراز کے مطابق طوفان کا رخ عمان کی جانب ہے، طوفان کراچی کے ساحل سے 800کلو میٹر دور ہے، آج طوفان شدت اختیارکرلے
گا، ہیکا طوفان سے کراچی کو خطرہ نہیں ہے۔چیف میٹرولوجسٹ سردارسرفراز کے مطابق ایک اور لو پریشر ایریا بھارتی گجرات کی جانب بن رہا ہے، جمعہ سے اس کا اثر نظر آنا شروع ہو جائے گا، جس کے باعث 30ستمبر تک کراچی سمیت سندھ میں بارش متوقع ہے۔سردارسرفراز نے کہا کہ کہیں ہلکی اورکہیں تیزبارش کاامکان ہے، خلیج بنگال سے مون سون کے مزید سسٹم داخل ہورہے ہیں جبکہ شمال مشرقی اورجنوب مشرقی علاقوں میں نیا سسٹم داخل ہونے کا امکان ہے۔