منگل‬‮ ، 07 جنوری‬‮ 2025 

سٹاک ایکس چینج میں شدیدمندی، انڈیکس متعدد نفسیاتی حدوں سے گر گیا،ڈالر اور سونا مزید مہنگا

datetime 25  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک روزتیزی کے بعدکاروباری ہفتے کے تیسرے روزبدھ کواتارچڑھاؤ کے بعد مندی رہی اورکے ایس ای100انڈیکس31800،31700اور31600پوائنٹس کی نفسیاتی حدوں سے گرگیا،مندی کے نتیجے میں سرمایہ کاروں کے36ارب86کروڑ روپے سے زائدڈوب گئے،کاروباری حجم گذشتہ روزکی نسبت17.96فیصدزائدجبکہ58.56فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔حکومتی مالیاتی اداروں، مقامی بروکریج ہاؤس سمیت

دیگرانسٹی ٹیوشنز کی جانب سے توانائی،ٹیلی کام،سیمنٹ،فرٹیلائزر،اسٹیل اور بینکنگ سیکٹر سمیت دیگرمنافع بخش سیکٹر کی نچلی سطح پر آئی ہوئی قیمتوں پر خریداری کے باعث کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہواٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای100انڈیکس 31868پوائنٹس کی سطح پر بھی ریکارڈ کیاگیاتاہم پاک بھارت کشیدگی اور ملکی معاشی ناگفتہ بہ صورتحال کے باعث مقامی سرمایہ کار تذبذب کا شکار نظرآئے اور اپنے حصص فروخت کرنے کو ترجیح دی، جس کے نتیجے میں تیزی کے اثراے زائل ہوگئے اور دوران ٹریڈنگ کے ایس ای100انڈیکس31473پوائنٹس کی نچلی سطح پر بھی دیکھا گیا تاہم آخری سیشن میں غیرملکی سرمایہ کاروں نے مارکیٹ میں سرمایہ کاری کی، جس کے نتیجے میں مارکیٹ میں ریکوری آئی اور کے ایس ای100انڈیکس کی31500کی حد بحال ہوگئی تاہم اتارچڑھاؤکاسلسلہ سارادن جاری رہا۔مارکیٹ کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس264.03پوائنٹس کمی سے31565.21پوائنٹس پر بندہوا۔بدھ کومجموعی طورپر362کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سے130کمپنیوں کے حصص کے بھاؤمیں اضافہ،212کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ20کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں 36ارب86کروڑ17لاکھ25ہزار330روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی،

جس کے نتیجے میں سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت گھٹ کر63کھرب21ارب38کروڑ70لاکھ95ہزار89روپے ہوگئی۔بدھ کومجموعی طور پر10کروڑ47لاکھ64ہزار940شیئرزکاکاروبارہوا،جومنگل کی نسبت1کروڑ59لاکھ57ہزار320شیئرززائدہیں۔قیمتوں کے اتارچڑھاؤ کے حساب سے یونی لیورفوڈزکے حصص سرفہرست رہے،جس کے حصص کی قیمت77.00روپے اضافے سے5600.00روپے اورآئی سی آئی پاکستان کے حصص کی قیمت20.08روپے

اضافے سے465.89روپے پر بند ہوئی۔نمایاں کمی نیسلے پاک کے حصص میں ریکارڈکی گئی،جس کے حصص کی قیمت166.50روپے کمی سے5583.50روپے اورکولگیٹ پامولیوکے حصص کی قیمت89.85روپے کمی سے2049.00روپے ہوگئی۔بدھ کوکے الیکٹرک لمیٹڈ کی سرگرمیاں 1کروڑ48لاکھ96ہزار500شیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں،جس کے شیئرزکی قیمت8پیسے اضافے سے3.31روپے اورورلڈکال ٹیلی کام کی سرگرمیاں 1کروڑ24لاکھ49ہزارشیئرزکے ساتھ

دوسرے نمبر پر رہیں،جس کے شیئرزکی قیمت15پیسے اضافے سے1.08روپے ہوگئی۔بدھ کوکے ایس ای30انڈیکس168.88پوائنٹس کمی سے14765.16پوائنٹس،کے ایم آئی30انڈیکس309.64پوائنٹس کمی سے50121.27پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس134.13پوائنٹس کمی سے23108.36پوائنٹس پربندہوا۔ انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قدر میں مزید2پیسے کا اضافہ جبکہ اوپن مارکیٹ میں استحکام رہا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے جاری

کردہ اعدادوشمار کے مطابق بدھ کوانٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قیمت میں مزید2پیسے کااضافہ ریکارڈکیا گیا،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید156.13روپے سے بڑھ کر156.15روپے اورقیمت فروخت156.23روپے سے بڑھ کر156.25روپے ہوگئی۔اوپن کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قیمت میں استحکام رہا،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید155.70روپے اورقیمت فروخت156.20روپے پر

مستحکم رہی۔یوروکی قدر میں 20پیسے اوربرطانوی پاؤنڈ کی قدرمیں 50پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں باالترتیب یوروکی قیمت خرید171.00روپے سے گھٹ کر170.80روپے اورقیمت فروخت173.00روپے سے گھٹ کر172.80روپے جبکہ برطانوی پاؤنڈکی قیمت خرید193.50روپے سے گھٹ کر193.00روپے اورقیمت فروخت195.50روپے سے گھٹ کر195.00روپے ہوگئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال اور یواے ای درہم کی قیمتوں میں باالترتیب استحکام رہا،جس کے نتیجے میں باالترتیب سعودی ریال کی قیمت خرید41.35روپے اورقیمت فروخت41.65روپے جبکہ یواے ای درہم کی قیمت خرید42.35روپے اورقیمت فروخت42.65روپے پرمستحکم رہی۔بدھ کوچینی یوآن کی قیمت میں استحکام رہا،جس کے نتیجے میں چینی یوآن کی قیمت خرید22.50روپے اور قیمت فروخت23.80روپے پرمستحکم رہی۔بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 8ڈالرکااضافہ، جس کے نتیجے میں مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونا600روپے مہنگاہوگیا۔آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق بدھ کوبین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 8ڈالرکااضافہ ریکارڈ کیا گیا،جس کے نتیجے میں فی اونس سونے کی قیمت1521ڈالرسے بڑھ کر1529ڈالرہوگئی۔آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق کراچی،حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 600روپے اور10گرام قیمت میں 514روپے کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں فی تولہ سونے کی قیمت87900روپے سے بڑھ کر88500روپے اوردس گرام سونے کی قیمت75360روپے سے بڑھ کر75874روپے ہوگئی۔بدھ کو چاندی کی فی تولہ قیمت اوردس گرام قیمت میں استحکام رہا،جس کے نتیجے میں چاندی کی فی تولہ قیمت1050.00روپے اوردس گرام چاندی کی قیمت900.00روپے پرمستحکم رہی۔



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…