اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)500روپے کے نوٹ کے ریکارڈ نہ ہونے کی خبر پر اسٹیٹ بینک نے تحریری وضاحت جاری کر دی۔نجی ٹی وی کے مطابق اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ 2012 میں 500 روپے کے نوٹ تبدیل کرنے کے حوالے سے اسٹیٹ بینک کے پاس تمام ریکارڈ موجود ہے۔اعلامیے کے مطابق اسٹیٹ بینک کے ملک بھر میں 16 فیلڈ دفاتر ہیں وہاں پر بھی بوسیدہ،خراب اور تبدیل ہونے
والے نوٹوں کا ریکارڈ موجود ہے۔مرکزی بینک کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے آڈٹ ٹیم نے کراچی کے دفتر کا دورہ کیا تھا اور ٹیم نے تصور کر لیا کہ پرانے نوٹ کا تمام ریکارڈ کراچی دفتر میں ہے جب کہ بوسیدہ، خراب اور تبدیلی کا کچھ ریکارڈ علاقائی دفاتر میں بھی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں یہ خبرسامنے آئی تھی کہ پاکستان پیپلزپارٹی دورمیں43 کھرب 75 کروڑکے 500 روپے والے پرانے نوٹوں کاریکارڈغائب پایا گیا ہے ۔