اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ن لیگ سے تعلق رکھنے والے وزیر کھیل آزاد کشمیر چودھری محمد سعید کو نااہل قرار دے دیا گیا۔نجی ٹی وی کے مطابق سپریم کورٹ آزاد کشمیر نے اپنے فیصلے میں چودھری محمد سعید کو پانچ سال کے لیے نااہل قرار دیا ہے۔وزیر کھیل کے خلاف سرکاری رقبے پر ناجائز تجاوزات اور توہین عدالت کاکیس چل رہا تھا۔