بدھ‬‮ ، 08 جنوری‬‮ 2025 

نیب ٹیم کا خورشید شاہ کی رہائش گاہ پر چھاپہ،پولیس کی بھاری نفری طلب کرلی گئی،بلاول زرداری مشتعل،جوابی اقدام کا اعلان کردیا

datetime 24  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سکھر (آن لائن)سکھر میں نیب ٹیم کا بلاول بھٹو کی آمد سے کچھ دیر قبل گرفتار پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ کی رہائش گاہ پر چھاپہ، کمروں کی تلاشی، بنگلے کی پیمائش، چھاپے کی اطلاع پر سیکڑوں کارکنان پہنچ گئے،احتجاجی مظاہرہ و نعرے بازی، پولیس کی بھاری نفری طلب کرلی گئی قومی احتساب بیورو کی ایک ٹیم نے نیب افسران اور مئجسٹریٹ کے ہمراہ پیپلز پارٹی کے گرفتار

رہنما سید خورشید احمد شاہ کی رہائش گاہ واقع سندھ کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی پر اس وقت سرچ آپریشن کیاجب وہاں پر پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی آمد کے حوالے سے تیاریاں کی جارہی تھیں نیب کی ٹیم نے رہائش گاہوں کے تمام کمروں کی تلاشی لی اور خورشید شاہ کی رہائش گاہ کی اس کے نقشے کے مطابق پیمائش بھی کی نیب ٹیم کا سرچ آپریشن ایک گھنٹے سے زائد جاری رہا تاہم کوئی نیب ٹیم کو کوئی شواہد یا دستاویزات برآمد نہ ہوسکیں نیب ٹیم کی کاروائی کی اطلاع پر پیپلز پارٹی کے کارکنوں کی بڑی تعداد بھی خورشید گاہ کی رہائش گاہ پر پہنچ گئی اور انہوں نے نیب ٹیم کے اس چھاپے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور نیب و وفاقی حکومت کے خلاف نعرے بازی کی نیب کی ٹیم نے سرچ مکمل کرنے کے بعد خورشید شاہ کے صاحبزادے و ایم پی اے سید فرخ شاہ کو تحریری طور پر یہ لکھ کر دیا کہ انہوں نے سرچ کیاتاہم کچھ برآمد نہیں ہوا اس لیے وہ یہاں سے کچھ بھی لیکر نہیں جارہے ہیں پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے حکومت کے خاتمے کے لیے جنوری کی ڈیڈ لائن دے دی کہتے ہیں کہ اگر جنوری تک اس کٹھ پتلی حکومت کو ختم نہ کیا گیا تو ملک بھر سے جیالے راولپنڈی پہنچیں گے سکھر میں پاکستان پیپلز پارٹی کے گرفتار مرکزی رہنما سید خورشید احمد شاہ کی رہائش گاہ پر

ان کے اہل خانہ سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو اور کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہم نے جیالوں کو روکا ہوا ہے لیکن جنوری کے بعد ان کو نہیں روکیں گے اور ہم جنوری میں اسی پنڈی میں پہنچ کر دکھائیں گے جہاں پر آپ ہمارا ٹرائل کرتے ہو بلاول بھٹو زرداری نے سوال بھی اٹھا دیا کہ راولپنڈی میں ایسا کیا ہے جو فریال تالپور اور آصف زرداری کو بھی وہیں رکھا گیا ہے اور وہیں پر بھٹو کو پھانسی دی گئی اور بینظیر کو شھید کیا گیا ان کا کہنا تھا کہ فریال اور

آصف زرداری پر جھوٹے مقدمات بنا کر انہیں گرفتار کیا گیا اب خورشید شاہ کو بھی گرفتار کیا گیا ہے آصف زرداری سے تحقیقات میں ملک کی ایک ایجنسی کو کیوں بٹھایا گیا جس کا کام تحقیقات کرنا نہیں ہے اسے بٹھا کر چائے کے بل کے کیس بنائے گئے ہیں ان کا کہنا تھا کہ ہم نے ایوب خان، ضیاء الحق اور پرویز مشرف کو بھگایا تو یہ کٹھ پتلی حکومت تو کچھ نہیں ہے یہ گرفتاریوں سے سیاسی کارکنوں کو دبانا چاہتے ہیں مگر ہم بینظیر بھٹو کے ماننے والے ہیں ہم نے ہر آمر کا مقابلہ کیا ہے

ان کا کہنا تھا کہ کراچی پر قبضہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے یہ سمجھتے ہیں کہ یہ کراچی پر قبضہ کرکے اٹھارہویں ترمیم کو ختم کردیں گے تو یہ ان کی بھول ہے یہ سیاسی گرفتاریاں کرکے عوام کی آواز کو دبانے کی کوشش کررہے ہیں ان کا کہنا تھا کہ جب سے کٹھ پتلیوں کو اقتدار سونپا گیا ہے عوامی حقوق پر حملے شروع ہوگئے ہیں سندھ نے ہمیشہ غیر جمہوری قوتوں کو شکست دی ہے پورے پاکستان سے کٹھ پتلیوں کو تو کامیاب کرایا گیا مگر سندھ میں کٹھ پتلی کامیاب نہ ہوسکے

کیونکہ سندھ کے عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کے نواسے کے ساتھ ہیں اور سندھ کے عوام نے ہمیشہ بینظیر بھٹو کا ساتھ دیا ہے اگر آج ملک بچاہوا ہے اٹھارہویں ترمیم بچی ہوئی ہے تو صرف پیپلز پارٹی کی وجہ سے ہے ہم جمہوری انسانی اور معاشی حقوقِ پر سودے بازی نہیں کریں گے اور کسی طور اٹھارہویں ترمیم کو ختم نہیں ہونے دیں گے انہوں نے کہا کہ کتنی بدقسمتی ہے کہ ہمارے ملک کا وزیر اعظم یہ الزام لگا رہا ہے کہ ہماری فوج نے القاعدہ کو سپورٹ کیا ہم ان کے اس بیان کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ایسے بیانات دے کر یہ اپنے ملک پر ظلم کررہے ہیں کیونکہ کبھی کسی نے ہماری اسٹیبلشمنٹ پر کبھی الزام نہیں لگایا ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی پر اعتراضات چلتے آرہے ہیں ملک کی تاریخ میں جتنی بونگیاں ہمارے وزیر اعظم نے ماری ہیں اتنی کسی نے نہیں ماری ہیں ان کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمن کو کل بھی سپورٹ کیا تھا اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے ہم سب کا بیانیہ ہے کہ حکومت غیر جمہوری طریقے سے منتخب ہوئی ہے قبل ازیں بلاول بھٹو نے خورشید شاہ کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور ان کی خیریت دریافت کی۔



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…