اسلام آباد (این این آئی)پاکستان کے محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کردہ تفصیلی تجزیے میں بتایا گیا ہے کہ منگل کو آنے والا زلزلہ جہلم تھرسٹ فالٹ میں آیا ہے جبکہ زلزلے کے مرکز سے قریب ترین فالٹ دِل جابہ تھرسٹ فالٹ اور روات فالٹ ہیں جو کہ ایک دوسرے کے متوازی ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق شام 4 بج کر 43 منٹ پر ایک آفٹر شاک بھی آیا جبکہ اگلے 24 گھنٹوں
کے دوران ہلکی سے درمیانی شدت کے مزید آفٹر شاکس بھی متوقع ہیں۔آزاد کشمیر کے علاقے جاتلاں میں زلزلے سے250 سے زائد گھر اور عمارتوں کو نقصان پہنچا۔این ڈی ایم اے کے ڈائریکٹر ڈیزاسٹر رسپانس کرنل علاؤ الدین نے بتایا کہ جاتلاں میں 250 سے زائد گھر اور عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے جبکہ ریسکیو اہلکار مقامی افراد کی نشاندہی کردہ جگہوں پر پہنچ رہے ہیں۔