اسلام آباد (این این آئی)ترجما ن واپڈا نے کہاہے کہ ابتدائی مشاہدات کے مطابق زلزلے سے منگلا ڈیم اور پاور ہاؤس کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ منگل کو جاری بیان میں ترجمان واپڈا نے کہاکہ تفصیلی جائزے اور رپورٹ کے لئے منگلا ڈیم اور پاور ہاؤس میں نصب آلات سے ڈیٹا اکٹھا کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ زلزلے کی وجہ سے منگلا جھیل کا پانی گدلا ہو گیا ہے،حفاظتی اقدامات کے پیش نظر منگلا پاور ہاؤس کی ٹربائنیں بند کی گئی ہیں۔ترجمان واپڈا نے کہاکہ پانی صاف ہونے پر منگلا پاور ہاؤس کی ٹربائنوں کو دوبارہ چلا دیا جائیگا۔