بدھ‬‮ ، 08 جنوری‬‮ 2025 

خوفناک زلزلہ، آزادکشمیر میں بڑا نقصان،صدر آزادکشمیر نے تصدیق کردی،وزیراعظم فاروق حیدرکی ہنگامی اقدامات کی ہدایت،سردارعتیق میرپور روانہ

datetime 24  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیو یارک (این این آئی) آزاد جموں وکشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے میرپور آزادکشمیر اور ملحقہ علاقوں میں زلزلے سے ہونے والے جانی ومالی نقصان پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے اس قدرتی آفت سے متاثر ہونے والے خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ نیویارک سے جاری ہونے والے اپنے ایک بیان میں صدر آزادکشمیر نے کہا کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے سے ایک سو سے زیادہ افراد کے زخمی ہونے اور ایک خاتون سمیت چار شہریوں کے شہید ہونے کی

اطلاعات ہیں جبکہ زلزلے سے سڑکوں، پلوں، سرکاری اور نجی عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے اور علاقے میں مواصلاتی نظام درہم برہم ہو گیا ہے جو نہایت قابل تشویش بات ہے۔ صدر آزادکشمیر نے ضلع میر پور کی انتظامیہ اور ملحقہ اضلاع کے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ متاثرین کی ریسکیو، ریلیف اور بحالی میں مدد کریں۔ وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدرخان ہنگامی دورے پر لاہور سے میرپور روانہ۔وزیراعظم آزادکشمیرنے زلزلے کی اطلاع ملتے ہی دورہ لاہور مختصر کر دیا۔وزیراعظم امدادی کاموں کی نگرانی خود کریں گے۔ وزیر اعظم آزادکشمیر کی امدادی اداروں کو امدادی سرگرمیاں تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ فوری طورپر زخمیوں کو طبی سہولیات فراہم کی جائیں اور متاثرین کی ہنگامی بنیادوں پرمدد کی جائے۔ آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے قائد وسابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خا ن نے باغ کا دورہ ملتوی کرتے ہوئے زلزلہ کی اطلاع ملتے ہیں مری سے میرپور کیلئے روانہ ہوگئے،انہوں نے حکومت پاکستان وآزادکشمیر سے مطالبہ کیا ہے کہ امدادی کاموں کی نگرانی کیساتھ متاثرین زلزلہ کی آبادی کاریوں کے فوری اقدامات اُٹھائیں۔انہوں نے میرپور آزادکشمیر اور ملحقہ علاقوں میں زلزلے سے ہونے والے جانی ومالی نقصان پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے اس قدرتی آفت سے متاثر ہونے والے خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ زلزلہ میں کافی نقصان ہوا ہے انہوں نے مسلم کانفرنس کے آزادکشمیر بھرکے کارکنوں اور بالخصوص ضلع میرپور کے کارکنوں کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ فوری طور پروہ متاثرین کی ریسکیو، ریلیف اور بحالی میں مدد کریں۔



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…