اسلام آباد(این این آئی)سابق صدر آصف زردای کی طبیعت ناسازی کے معاملے پر پمز کے میڈیکل بوڈر کی جانب سے اڈیالہ جیل حکام کو خط ارسال کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق سابق صدر کو بیماری کے پیش نظر قابل برداشت روم ٹمپرچر میں رکھنے کی سفارش کر دی گئی، پمز کا میڈیکل بوڈر اس ہفتے اڈیالہ جیل میں سابق صدر کا طبی
معائنہ کرے گا۔اڈیالہ جیل کی جانب سے میڈیکل بوڈر سے کورٹ احکامات کی روشنی میں سابق صدر کو جیل میں اے سی کی سہولت دیے جانے پر رائے طلب کی گئی تھی،آصف زرادی کو گزشتہ ماہ طبیعت ناسازی پر دو روز کے لیے پمز ہسپتال میں داخل بھی کیا گیا تھا،آصف زرادی دل، مہروں، شوگر اور دیگر امراض میں پہلے سے ہی مبتلا ہیں