اسلام آباد (این این آئی)جج ویڈیو اسکینڈل معاملے پر سابق وزیر اعظم نوازشریف نے بذریعہ وکیل سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا۔ ذرائع کے مطابق نوازشریف نے جج ویڈیو اسکینڈل فیصلے کے خلاف نظرثانی دائر کرنے کیلئے مہلت مانگ لی۔ذرائع کے مطابق درخواست میں کہاگیاکہ فیصلے پر نظرثانی دائر کرنے کی معیاد ختم ہورہی ہے۔فیصلے کے خلاف نظرثانی اپیلیں دائر کرنے کیلئے دو ہفتے کا وقت دینے کی استدعا کی گئی، ذرائع کے مطابق رجسٹرار آفس نے نوازشریف کو دو ہفتوں کی مہلت دے دی۔نظرثانی دائر کرنے کی آخری تاریخ چوبیس ستمبر تھی۔