اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم پاکستان عمران خان نے حکم دیا ہے کہ بچوں کیساتھ جنسی زیادتی کرنے والوں کے لیے سرعام پھانسی کا قانون لایا جائے۔یہ بات وزیرماحولیات زرتاج گل نے ایک انٹرویو میں بتائی۔انہوں نے بتایا کہ عمران خان نے گزشتہ کابینہ میٹنگ میں قانون پاس کرنے کا حکم دیا ہے۔انہوں نے کہاکہ آبادی کے کنٹرول اور پولیو کے معاملے پر علما حکومت کے ساتھ نہیں تھے تاہم یہ طبقہ بچوں کیساتھ جنسی زیادتی میں ملوث ہے، پاکستان بچوں کے لیے سب سے زیادہ خطرناک ملک ہے۔حکومتی وزیر نے کہا کہ جب حکومت اس قسم کی بات کرتی ہے تو یہ لوگ مغربی ایجنڈے کو اس میں لے آتے ہیں۔