بدھ‬‮ ، 08 جنوری‬‮ 2025 

ریکٹر اسکیل پر زلزلے کے شدت 6.1 ریکارڈ ،بھارت میں بھی جھٹکے محسوس

datetime 24  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( آن لائن )اسلام آباد اور لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے، آزاد کشمیر سمیت ملک کے متعدد علاقوں میں سڑکوں میں شگاف پڑ گئے ، پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات میرپور میں ایک عورت جاں بحق،ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 6.1 ریکارڈ کی گئی۔

زلزلے کے جھٹکے فیصل آباد، قصور، ڈسکہ، اسلام آباد ، راولپنڈی، پشاور، جہلم ، چارسدہ ، صوابی ، سوات ، مانسہرہ ، مینگورہ ، میرپور خاص ، مری، کوٹ مومن ، سانگلہ ہل ، سکھیکھی ، گجرات ، حیدر آباد، اوکاڑہ، وزیر آباد، حافظ آباد، شکر گڑھ، شیخوپورہ ، فیروزوالا، چنیوٹ ، خوشاب، اٹک ، سرگودھا، مانگا منڈی ، اسکردو، ہنگو، باجوڑ، آزاد کشمیر میں بھی محسوس کیے گئے۔زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کے شدت 6.1 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی گہرائی دس کلو میٹر تھی۔ زلزلے کے دورانیہ آٹھ سے دس سیکنڈ تھا۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کا مرکز راولپنڈی سے 92 کلو میٹر دور جنوب مشرق میں تھا۔پاکستان کے علاوہ مقبوضہ کشمیر اور بھارت کے مختلف شہروں میں بھی زلزے کے جھٹکے محسوس کیے گے ہیں۔بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی ، امرتسر، وہاڑی،ہریانہ اور چنڈی گڑھ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تاہم تاحال بھارت اور مقبوضہ کشمیر میں آنے والے زلزلے کی شدت نہیں بتائی گئی۔

آزاد کشمیر میں زلزلے سے ہونیوالی تباہی کے مناظر



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…