بدھ‬‮ ، 14 مئی‬‮‬‮ 2025 

حکومت کومزید موقع دیا گیا تو وہ کشمیر کی طرح ملک بھی بیچ دیں گے،گرفتارکیا گیا توکیا کروں گا؟مولانا فضل الرحمان  نے حیرت انگیز اعلان کردیا

datetime 23  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی) جمعیت علماء اسلام(ف) کے امیر مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ اگر مجھے گرفتارکیا گیا توآزادی مارچ کی نظربندی سے قیادت کروں گا، عام آدمی ان کے حکومت مخالف بیانیے سے متفق ہو چکا ہے کہ انتخابات میں بڑے پیمانے پر دھاندلی ہوئی،ہم سیاست اور جمہوریت چاہتے ہیں تو حق حکمرانی عوام کی مرضی سے ہونا چاہئے،اس طرح دھاندلی کر کے اقتدار میں آنے والے کو تسلیم نہیں کرتے آمروں اور مارشل لاؤں کو بھی تسلیم نہیں کیا تھا،

ہم دوبارہ انتخابات کے مطالبے پر نکل رہے ہیں،ہمارا پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن سے رابطہ ہے آئندہ دو تین دنوں سے ملاقاتیں ہورہی ہیں۔ان خیالات کااظہارانہوں نے جمعیت علمائے پاکستان کے مرکزی صدر پیر اعجاز احمد ہاشمی سے ان کی رہائش گاہ پرملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت ناجائز بھی ہے اور نااہل بھی،اس حکومت نے مذہبی ایشو زکو چھیڑاہے۔ عام آدمی پر مہنگائی، بیروزگاری، تاجروں پر ٹیکس لگانے کے فیصلے سے معیشت تباہی ہو رہی ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ کوئی یہ مت سمجھے کہ پاکستان میں مذہب لاوارث ہے۔ مذہبی کارڈ کی بات کی جاتی ہے مذہبی قوانین کو خطرہ ہوگا تو ہم نہیں تو اور کون نکلے گا؟۔انہوں نے کہاکہ شہباز شریف کے ساتھ ایک کمٹمنٹ ہوئی تھی کی حکمت علمی آپس میں طے کریں گے۔ اتوار کے روز قائد حز ب اختلاف سے ہونے والی ملاقات حکمت عملی طے کرنے کیلئے ہی تھی۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ کشمیر کی باتیں کی جاتی ہیں اس وقت جنیوا میں یو این اوکا ہیومن رائٹس اجلاس بارے میں حکومت کے بیانات دیکھ لیں۔مضحکہ خیز حالت یہ ہے کہ انسانی حقوق کمیشن کے ارکان کی تعداد ہی 47 ہے جعلی وزیراعظم کہتے ہیں کہ 58 ارکان نے حمایت کردی ہے۔ یہ وہاں قرارداد پیش کر نہیں سکے تو اب اقوام متحدہ میں کیا کرنے گئے ہیں۔ کیا جعلی وزیراعظم صرف اقوام متحدہ میں تقریر کرنے گئے ہیں۔ عمران خان کی تقریر سے کیا ہوگا، میں اقوام متحدہ سے کہتا ہوں کہ یہ شخص ہمارا نمائندہ نہیں، جعلی وزیراعظم ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کی ترجیحات میں ہندو سے محبت ہے۔امریکی صدر کی پالیسیاں مسلمانوں کے خلاف ہیں۔ایک سوال کے جواب میں مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ آزادی مارچ میں سب چیزیں ہیں، اس میں جمہوریت،بیروزگاری ہے اور کشمیر بھی ہے۔ مجھے گرفتارکیا گیا توآزادی مارچ کی نظربندی سے قیادت کروں گا۔جمعیت علمائے پاکستان کے مرکزی صدر پیر اعجاز احمد ہاشمی نے کہا کہ پاکستان میں نظام مصطفی قائم ہو کر رہے گا، ہماری جدوجہد اسلامی نظام کے نفاذ اور عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے لئے ہے۔ 25 جولائی کے انتخابات کے نتائج کو تمام جمہوری قوتوں نے مسترد کیا تھا اور ہم نے آل پارٹیز کانفرنس میں زوردیا تھا کہ دھاندلی زدہ انتخابات کے ذریعے تشکیل پانے والی پارلیمنٹ کا حلف نہ لیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے عوام کا جینا دوبھر کردیا ہے اور ایساسیاسی کلچر پیدا کیا گیا ہے کہ لوگوں کے لیے گھٹن پیدا ہوگئی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…