لاہور (آن لائن) مسلم لیگ(ن) کی یہ تجویز سامنے آئی ہے کہ اس وقت جڑواں شہروں میں ڈینگی مچھر کا حملہ ہے جس سے دھرنے کے شرکا کیلیے مشکلات پیدا ہو سکتی ہیں اس لیے دھرنے کو التوا دیا جائے اور نومبر کی
کوئی تاریخ طے کرلی جائے کیونکہ موسم سرما میں ڈینگی مچھر ختم ہو جائے گا۔ دوسری جانب جے یو آئی(ف) کا کہنا ہے کہ ہمیں اپنے پروگرام میں مزید تاخیر نہیں کرنی چاہیے اور اکتوبر میں اس پر عملدرآمد کیا جانا چاہیے۔