اسلام آباد ( آن لائن ) آصف زرداری کو مشرف کو اقتدار سے نکالنے کی سزا دی جا رہی ہے، آمروں کے پروردہ آج پھر اقتدارمیں ہیں، لہٰذا اس پر کسی کو حیرت نہیں ہونی چاہیے کہ پاکستان خوشحال کیوں نہیں ہورہا۔ آصف زرداری کی صاحبزادی بختاور نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ 2007اور 2008ء میں پاکستان کو ایک ناکام ریاست کہا جا رہا تھا لیکن آصف زرداری کی کاوشوں سے پاکستان پاؤں پر کھڑا ہوا، انہوں نے
کہا کہ ہمیں امداد نہیں بلکہ تجارت چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ آصف زرداری کو ڈکٹیٹر مشرف کو اقتدارسے ہٹانے اور پارلیمنٹ کو اختیارات دینے کی سزا دی جا رہی ہے۔ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول کا کہنا ہے کہ آئندہ نسلوں کو امن دینے کے لیے تعلیم پرزیادہ سرمایہ لگانا ہوگا، ملک میں جمہوریت کو تقویت اور سیاسی استحکام کویقینی بنانا ہوگا، عالمی برادری امن کے خواب کوحقیقت بنانے کا آغاز مسئلہ کشمیرکے حل سے کرے۔