اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلزپارٹی دورکاکرنسی سکینڈل منظر عام پر،43 کھرب 75 کروڑکے 500 روپے والے پرانے نوٹوں کاریکارڈغائب نکلا،سٹیٹ بینک کے پاس 87 کروڑنوٹوں کاکوئی ریکارڈہی نہیں ،کھربوں روپے کے نوٹ جعلی کرنسی کے تبادلے میں استعمال ہونے کا خدشہ ہے جس پر سکینڈل کاآڈٹ کرنے والے حکام سرپکڑکربیٹھ گئے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق 1985 سے 2012 تک 500 روپے
والے ایک ارب 30 کروڑنوٹ چھاپے گئے ،2010 سے 2012 کے درمیان 500 والے نوٹ واپس لینے کافیصلہ کیاگیا ،واپس لیے گئے نوٹوں کوضائع کر کے ان کاریکارڈرکھناقانونی تقاضاتھا ،آڈٹ حکام نے شکایت پرمعاملے کے آڈٹ کا آغازکیا ،سٹیٹ بینک سے ریکارڈمانگنے پر 43 کروڑنوٹوں کاریکارڈفراہم کیاگیا،آڈیٹرجنرل نے ذمہ داروں کے تعین کی سفارش کردی ہے ، مزید انکشافات متوقع ہیں ۔