لاہور (این این آئی) پنجاب حکومت نے تنخواہوں کے علاوہ دیگر اہم مراعات میں 60 فیصد کمی کی۔ وزیراعلی پنجاب عثمان بزادر کے سیکیورٹی اخراجات پر سابقہ حکومت کی نسبت 66 فیصد کم خرچ ہوئے۔نجی ٹی وی کے مطابق سرکاری رہائشگاہوں کی سکیورٹی پر 55 کروڑ روپے کی کمی کی گئی۔ تحائف اور مہمانداری کی مد میں 8 کروڑ روپے کی بچت کی گئی۔ اس کے علاوہ گاڑیوں کی مرمت کی مد میں 50 فیصد تک کمی کی گئی۔
پنجاب حکومت کی رپورٹ میں دعوی کیا گیا ہے کہ صوبہ بھر میں 65 سال سے زائد العمر شہریوں کو ماہانہ الانس دیا جائے گ۔ باہمت بزرگ پروگرام میں 3 ارب روپے کا ابتدائی فنڈز قائم کر دیا گیا ہے۔اس کے علاوہ نہری پانی چوری پر 3 ہزار واقعات پر کارروائی کی گئی۔ جدید ڈیجیٹل نظام سے اراضی انتقال کے فرسودہ نظام کا خاتمہ کیا گیا۔ شہریوں کی سہولیات کے لئے 20 موبائل اراضی سینٹرز کا قیام عمل میں لایا گیا۔