کراچی(این این آئی) نارتھ کراچی کے ایک گھر میں ڈکیتی کے الزام میں گرفتار 5 ملزمان میں سے 3 ملزمان پولیس اہلکار نکلے۔کراچی پولیس کے مطابق گرفتار پولیس اہلکاروں میں ہیڈ کانسٹیبل عابد، کانسٹیبل وقار اور یاسر شامل ہیں، تینوں پولیس اہلکار سرجانی ٹاؤن تھانے میں تعینات تھے، ملزمان کی نشاندہی پر 2 سہولت کاروں ملزمان حارث اور احسن کو
بھی گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ ملزمان کا ایک ساتھی سجاد مفرور ہے۔ملزمان 2 روزقبل نارتھ کراچی کے مکان میں ڈکیتی کی نیت سے داخل ہوئے تھے جس کے بعد علاقہ مکینوں نے 3 ڈاکوں کو پکڑ لیا تھا۔پولیس کے مطابق گرفتار پولیس اہلکاروں کیخلاف خواجہ اجمیر نگری تھانے میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ واقعیکی تحقیقات جاری ہیں۔