جے یو آئی ہند کی مسئلہ کشمیرپر بھارت کی حمایت کے سوال پر مولانا فضل الرحمان کا حیرت انگیز ردعمل سامنے آگیا

22  ستمبر‬‮  2019

لاہور(این این آئی) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ایک دو روز میں آزادی مارچ کی تاریخ کا اعلان کر دیں گے اور میں عمران خان کو کسی صورت این آر او نہیں دوں گا۔جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ

ہمیں امید ہے حزب اختلاف کے ساتھ جو معاملات طے ہوئے ہیں وہ اس پر عمل کریں گے اور آپ دیکھیں گے سب ایک ساتھ ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم اس سے پہلے بھی 15 ملین مارچ کر چکے ہیں اور تن تنہا آزادی مارچ کرنے کی بھی صلاحیت رکھتے ہیں۔ یہ مارچ ناموس ختم نبوت، مہنگائی اور ناانصافیوں کے خلاف ہو گا جس کے خلاف قادیانیت اور یورپ سرگرم ہیں۔سربراہ جے یو آئی ف نے کہا کہ قوم مہنگائی اور دیگر مسائل میں پس چکی ہے اور اس کی ذمہ دار یہ نام نہاد حکومت ہے جس کے بننے کے بعد امریکہ اور یورپ پوری طرح سے متحرک ہیں۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ آزادی مارچ کی حتمی تاریخ کا فیصلہ ایک دو روز میں کر لیں گے۔ آزادی مارچ کی حکمت عملی بنائی جائی گی اور اتحادی جماعتوں سے مشاورت کے بعد جلد اعلان کر دیں گے۔انہوں نے کہا کہ جے یو آئی ہند کا کشمیر پر بھارت کی حمایت ان کا اپنا معاملہ ہے اور ہم پاکستان میں کھڑے ہیں۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ایک دو روز میں آزادی مارچ کی تاریخ کا اعلان کر دیں گے اور میں عمران خان کو کسی صورت این آر او نہیں دوں گا۔جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں امید ہے حزب اختلاف کے ساتھ جو معاملات طے ہوئے ہیں وہ اس پر عمل کریں گے اور آپ دیکھیں گے سب ایک ساتھ ہوں گے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…