منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

ان کمپنیوں کے آئل اور گھی ہرگز استعمال نہ کریں،جانتے ہیں چیکنگ کے دوران کتنی کمپنیزکے نمونے مضر صحت اور ناقص نکلے؟فوڈ اتھارٹی نے خبر دار کردیا

datetime 22  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی )پنجاب فوڈ اتھارٹی نے خوردنی تیل اور بناسپتی گھی کی سیمپلنگ کے نتائج جاری کر دئیے،317 کمپنیزکے آئل،گھی نمونوں کی چیکنگ کی گئی جس میں سے 47 مضر صحت، 56 میں معمولی نقائص پائے گئے ، فیل ہونے والے مختلف برانڈز کا68ہزار 120کلوگھی اور آئل برآمد کر کے تلف کر دیا گیا۔

سیمپلنگ کے نتائج کے مطابق حفیظ بناسپتی،فواد بناسپتی،ماں بناسپتی،انعام بناسپتی،حیات پام اولین،توانائی پام اولین،گل بناسپتی،مجاہد کوکنگ آئل،مجاہد کو کنگ آئل،مجاہد سویا بین آئل ،فاطمہ پام اولین،زیتون ریفائینڈپام اولین،ممتاز کوکنگ آئل،مدنی کوکنگ آئل،اوکے کوکنگ آئل،ماہا بناسپتی ،روہی بناسپتی،ملتان کینولا آئل،روہی کینولا آئل،اتحاد کینولا آئل،ایشیا پیور آئل،معاذ سپریم بناسپتی ،شہباز کو کنگ آئل،شمع بناسپتی،مولوی کوکنگ آئل،انداز بناسپتی،قادر بناسپتی،حفیظ کو کنگ آئل،گنج شکر آئل ،شفیع کو کنگ آئل،طیب کو کنگ آئل ،راحت کوکنگ آئل، راحت بناسپتی،ایس بی گولڈ کینولا آئل، ایس بی گولڈ آئل،سدرہ کو کنگ آئل،فاطمہ کو کنگ آئل،تحفظ بناسپتی،معاذ سپریم پکوان آئل،فوجی کوہ نور بناسپتی،شہروز بناسپتی، خوشی کوکنگ میڈیم ،آغاز بناسپتی، ماسٹر شیف کو کنگ آئل،اے سی پی گولڈ بناسپتی اور اتحاد پام اولین کو کنگ آئل کے سیمپلز معیار پر میں کمی پر فیل قرار پائے ۔ فیل ہونے والے مختلف برانڈز کا68ہزار 120کلوگھی اور آئل برآمد کر کے تلف کر دیا گیا۔پاس اور فیل ہونے والے تما م برانڈ ز کے تفصیلی نتائج پنجاب فوڈ اتھارٹی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کر دئیے گئے ہیں۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی کیپٹن (ر) محمد عثمان نے کہا کہ فیل ہونے والے برانڈز کی پروڈکشن اصلاح ہونے تک بند کر دی گئی ہے۔

تصحیح کرنے والے پلانٹس کے دوبارہ سیمپل لے کر تجزیے کے لیے بھجوائے جائیں گے۔اصلاح کا عمل مکمل اور سیمپل پاس ہونے تک کسی بھی برانڈ کو پروڈکشن کی اجازت نہیں ہو گی۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے کہا کہ غیر معیاری آئل اور گھی کا استعمال کولیسٹرول ،بلڈ پریشر جیسی موذی بیماریوں کا باعث بنتا ہے۔پنجاب فوڈ اتھارٹی نے مارکیٹ میں فروخت ہونے والی تمام اشیا ئے خوردونوش کے سالانہ تجزیے کا شیڈول جاری کر رکھا ہے۔کیپٹن (ر) محمد عثمان کے مطابق سیمپلنگ شیڈول 2019کے مطابق خوردنی تیل اور بناسپتی گھی کی سال میں دو بار چیکنگ کی جاتی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…