اسلام آباد (سی پی پی) وزارت قانون نے پروڈکشن آرڈر سے متعلق قانون میں ترمیم کا فیصلہ کر لیا، قومی اسمبلی اور سینیٹ کے رولز آف پروسیجر ایند کنڈکٹ آف بزنس میں ترمیم کا فیصلہ کیا گیا۔وزارت قانون کے مطابق قومی اسمبلی کے رولز آف پروسیجر کے سیکشن 108 میں
ترمیم کی جائے گی، سینیٹ کے رولز آف پروسیجر سیکشن 84 میں ترمیم کی جائے گی، آئندہ چند ہفتوں میں پروڈکشن آرڈر سے متعلق قانون میں تبدیلی کا ڈرافٹ تیار کر لیں گے، کرپشن سے متعلق مقدمات میں ملوث رکن پارلیمنٹ کے پروڈکشن آرڈرز جاری نہیں ہوسکیں گے۔