لاہور (آن لائن) مسلم لیگ (ن) کی سابق رکن اسمبلی فرح دیبا نے اپنی ساتھی ن لیگی خواتین عہدیداران شمیم لیاقت،مدیحہ منیر،ناصر نذیر،ارم طاہر،سیدہ بانو،حرا طاہر،سیدہ حمد،آمنہ شفقت سمیت مسلم لیگ ہاؤس میں کامل علی آغا جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ پنجاب سے ملاقات کی اور چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الٰہی کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ساتھیوں سمیت پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کا اعلان کردیا۔ اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری
کامل علی آغا نے ان کی پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ کے دروازے سب کے لیے کھلے ہوئے ہیں ہم نئے شمولیت کرنے کو خوش آمدیدکہیں گے انہوں نے کہا کہ نئے شامل ہونے والے خوش آمدید کہیں گے،پاکستان مسلم لیگ ہی ملک کی خالق جماعت ہیں اور یہ ہی ملک کو مستحکم، فعال اور مضبوط بنانے کیلئے اپنا کردار ادا کرے گی۔ہم نئے شامل ہونے والوں کو پارٹی میں نئی تنظیم سازی میں شامل کرکے انہیں اہم عہدوں دیئے جائیں گے۔