جمعرات‬‮ ، 09 جنوری‬‮ 2025 

نیب سابق ڈی جی پارکس لیاقت قائم خانی کے گھر کے 6 فٹ اور 4 فٹ کے 2 لاکرز میں سے ایک لاکر کھولنے میں کامیاب، لاکر سے سونے، ہیرے سے بنے قیمتی زیورات، کیش اور دیگر قیمتی سامان برآمد کرنے میں کامیاب

datetime 20  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (نیوز ڈیسک)نیب نے سابق ڈی جی پارکس لیاقت قائم خانی کے گھر سے دو لاکرز برآمد کئے اس میں سے ایک لاکر نیب کھولنے میں کامیاب ہو گیا ہے، اس لاکر سے سونے، ہیرے سے بنے قیمتی زیورات، کیش، بانڈز اور دیگر سامان برآمد ہوا ہے۔ واضح رہے کہ کے ایم سی کے سابق ڈی جی پارکس اورمیئر کراچی کے مشیر لیاقت قائم خانی نے نیب کی حراست میں انکشاف کیا ہے کہ وہ سابق عہدیداروں اور اہم سیاستدانوں کو بھی کرپشن کی رقم میں حصہ دیتے تھے۔

نیب کے ہاتھوں گرفتار لیاقت قائم خانی پر الزام ہے کہ انہوں نے20 سال میں کراچی کے 71 پارک صرف کاغذات میں بنائے، پارکس میں جعلی کام کرانے کے لیے جعلی کمپنیاں بنائیں۔نیب کی جانب سے لیاقت قائم خانی کے خلاف تین مزید ریفرنسز بنانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے،ان کے گھر سے برآمد اثاثوں کی مالیت 10 ارب روپے اوربرآمد سونے کی اشیا کی مالیت 15 کروڑ سے زائد ہے۔لیاقت قائم خانی کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے، کرپشن اور جعلی دستاویزآت کے ریفرنس بھی فائل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، نیب کا دعوی ہے کہ انہوں نے ایک ارب روپے ہڑپ لیے ہیں۔واضح رہے کہ جعلی اکاونٹس کیس میں تحقیقات کرتے ہوئے نیب راولپنڈی نے اسلام آباد میں مقیم کراچی کے سابق ڈی جی پارکس لیاقت قائم خانی کے کراچی کے گھر پر چھاپہ مار کر کروڑوں روپے مالیت کے ساز وسامان کی دستاویزات برآمد کرلیں۔چھاپے کے دوران برآمد ہونے والی 8 لگژری گاڑیوں میں مرسیڈیز اور لینڈ کروزر بھی شامل ہیں جبکہ جدید اسلحے کی بڑی تعدادبھی برآمد کی گئی۔اس کے ساتھ ساتھ سونا، قیمتی زیورات اور کراچی اور لاہور کے بنگلوز کی دستاویزات بھی سامنے آئی ہیں۔ان کے گھر سے 4 بائی 6 فٹ کے 2 بڑے لاکر ز بھی پکڑے گئے۔سابق ڈی جی پارکس کے ذاتی سامان میں سے سونے کے بٹن اور کف لنکس بھی برآمد ہوئے ہیں۔ملزم لیاقت قائم خانی کو گزشتہ روز باغ ابن قاسم کیس میں گرفتار کیا گیا تھا۔ان پر بطور ڈی جی پارکس جعلی ٹھیکے دینے اور کلفٹن کے ایک پارکس کا بڑا پلاٹ غیر قانونی الاٹ کرنے کا الزام ہے۔

نیب کے مطابق سابق ڈی جی پارکس کا گھر انتہائی پر تعیش اور عالی شان ہے اور ان کی آمدن سے مطابقت نہیں رکھتا۔اس گھر کے دروازے ریموٹ کنٹرول سے کھلتے ہیں اورگھر کے اندر باتھ روم 2 مرلے پرمحیط ہیں۔لیاقت علی قائم خانی مئیر کراچی کے مشیر اور ایک بڑی سیاسی شخصیت کے فرنٹ مین کی حیثیت سے کام کرتا رہا ہے۔نیب کی ٹیم نے ملزم کو گرفتار کر کے اسلام آباد منتقل کرنے کیلئے راہداری ریمانڈ حاصل کرلیا۔علاوہ ازیں سابق ڈی جی پارکس لیاقت قائم خانی کا کہنا ہے کہ تمام مقدمات کا سامنا کروں گا اور ثابت کروں گا کہ میرے اوپر لگائے گئے سارے الزامات غلط ہیں اور میں بے گناہ ہوں، میری ہر قسم کی جائیداد میں میرے اور میری اہلیہ کے خاندان کا بھی تعلق ہے، کوئی بھی چیز ناجائز نہیں۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…