پیر‬‮ ، 27 اکتوبر‬‮ 2025 

میڈیکل کالجز میں داخلے کیلئے پری انٹری ٹیسٹ کے بعد سوشل میڈیا پر پیپرز کی خرید و فروخت پر مبنی ویڈیو وائرل،سنسنی خیز انکشافات

datetime 17  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاڑکانہ(این این آئی) نیشنل ٹیسٹنگ سروس کی جانب سے میڈیکل کالجز میں داخلے کے لیے لیے گئے پری انٹری ٹیسٹس کے بعد سوشل میڈیا پر پیپرز کی خرید و فروخت پر مبنی ویڈیو وائرل ہونے پر میڈیکل ٹیسٹس پر سوالیہ نشان اٹھادیئے گئے ہیں، چانڈکا میڈیکل کالج کی 250 جبکہ بیبی آصفہ ڈینٹل کالج کی 50 نشستوں کے لیے 15 ستمبر پر لاڑکانہ اور دیگر اضلاع سے تعلق رکھنے والے 34 سو امیدواروں کی جانب سے

پری انٹری میڈیکل ٹیسٹس دیا جن میں سے چند شاگردوں نے ریلی کی صورت میں جناح باغ چوک پریس کلب پہنچ کر احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے دوبارہ میڈیکل ٹیسٹس کروانے کا مطالبہ کردیا۔ مظاہرین عمران مٹھانی، سجاد شاہ، محسن جاگیرانی اور دیگر نے الزام عائد کرتے ہوئے صحافیوں کو بتایا کہ پری میڈیکل ٹیسٹس سے تین گھنٹے قبل مبینہ طور پر پیپر آؤٹ کیا گیا یہ خبر سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو اور اس میں موجود افراد کی گفتگو سے بھی تصدیق کی جاسکتی ہے، دوسری جانب وائرل ویڈیو میں دو لڑکیاں اور دو لڑکے آپس میں گفتگو کرتے ہوئے پیپرز کی خرید و فروخت کی بات کررہے ہیں جس میں لڑکا لڑکی سے مخاطب ہوکر کہہ رہا ہے کہ آپ کے والد اتنا کماتے ہیں 6 لاکھ روپے نہیں دے سکتے جبکہ ہم 8 سے 10 لاکھ روپے لے رہے ہیں جس پر مبینہ طور پر پیپرز کی خریداری کرنے والی لڑکیوں نے لڑکوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ وہ 6 نہیں پانچ لاکھ روپے دیں گیں جبکہ فی الحال 3 لاکھ روپے دے رہی ہیں مزید پیسے والد سے بات کرنے کے بعد آپ کو دے دیئے جائیں گے۔ اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد ایف آئی اے کی جانب سے کاروائی کی متضاد اطلاعات موصول ہورہی ہیں۔



کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…