قصور(این این آئی) چونیاں سے اغوا ہونیوالے تین بچوں کی کو مبینہ بد فعلی کے بعد قتل کرکے لاشیں انڈسٹریل اسٹیٹ ٹیبوں میں پھینک دیں، تینوں بچوں کی لاشیں برآمد۔گزشتہ روز پولیس تھانہ سٹی چونیاں کو اطلاع ملی کہ چونیاں انڈسٹریل اسٹیٹ کے قریب واقع ٹیبوں سے تین بچوں کی لاشیں موجود ہیں جس پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر تینوں لاشوں کوبرآمد کر لیا ملنے والی لاشوں میں آٹھ نو سالہ فیضان رمضان جو کہ غوثیہ کالونی چونیاں کا رہائشی ہے کی شناخت ہوئی جوکہ دو رز قبل اغوا ہوا تھا جبکہ? سالہ علی حسنین اور8سالہ سلمان اکرم
جو کہ دو ماہ قبل اغوا ہوئے تھے انکی لاشوں کی حالت نا قابل شناخت اور گلی سٹری حالت میں تھیں۔ابتدائی طور پر معلوم ہوتا ہے کہ انہیں مبینہ طور پر بد فعلی کے بعد قتل کیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق تینوں بچوں کی لاشیں ایک ہی جگہ سے ملنے سے معلوم ہوتا ہے ان تمام بچوں کی موت کے پیچھے ایک ہی ملزم یا ملزمان کا ہاتھ ہے۔ ڈی پی او قصور کے مطابق تینوں بچوں کے اغوا کے مقدمات الگ الگ درج ہیں اور انکے ساتھ بد فعلی ہوئی ہے یا نہیں اسکا پتہ میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد ہوگا تاہم پولیس دو یا تین دن میں ملزمان کوگرفتارکرلے گی۔