جمعرات‬‮ ، 17 جولائی‬‮ 2025 

بی آر ٹی پشاور، بلین ٹری سونامی، مالم جبہ ریزارٹ پر بریفنگ،چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے دوٹوک اعلان کردیا

datetime 17  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این این آئی) چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ بیورو کریسی کو نیب سے کوئی خطرہ نہیں ہونا چاہیے۔چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب) جسٹس (ر) جاوید اقبال نے نیب خیبر پختونخوا کا دورہ کیا، اس موقع پر انہیں بی آر ٹی پشاور، بلین ٹری سونامی، مالم جبہ ریزارٹ پر بریفنگ دی گئی جبکہ چیئرمین نیب نے بینک آف خیبر کیس کا بھی جائزہ لیا۔چیئرمین نیب جاوید اقبال نے کہا کہ خیبر پختونخوا نیب کا اہم علاقائی بیورو ہے اور نیب کا تعلق کسی فرد، گروہ یا جماعت سے نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ بیورو کریسی کو نیب سے کوئی خطرہ نہیں اور نہ ہی ہونا چاہیے، تمام سیاستدانوں کا قانون کے مطابق احترام کرتے ہیں اور انہیں قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں تاہم ملک سے بد عنوانی کا خاتمہ ہو گا تو ملک ترقی کرے گا۔چیئرمین نیب نے کہا کہ 900 ارب مالیت کے حامل ایک ہزار 210 بد عنوانی کے مقدمات احتساب عدالتوں میں دائر کیے جبکہ پہلے سے جاری مقدمات کو فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) واپس بھیج دیا جائے گا۔انہوں نے تاجر برادری کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ تاجر ملک کی ترقی و خوشحالی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اور ان کے احترام میں سیلز ٹیکس اور انکم ٹیکس کے مقدمات نہ لینے کا فیصلہ کیا گیا۔اس سے قبل چیئرمین نیب کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ اکتوبر 2017 سے اب تک 10 ہزار 85 شکایات موصول ہوئی تھیں جس میں سے 796 شکایات کے جانچ پڑتال کی منظوری دی گئی اور 68 شکایات پر قانون کے مطابق جانچ پڑتال جاری ہے۔چیئرمین نیب کو بتایا گیا کہ اکتوبر 2017 سے اب تک 403 انکوائریز کی منظوری دی گئی اور 143 انکوائریز پر تحقیقات جاری ہیں۔ 190 بدعنوانی کے ریفرنسز احتساب عدالتوں میں دائر کیے گئے جبکہ 25 میگا کرپشن مقدمات کی رپورٹس سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…