اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب ہاؤس اور فاریسٹ ریسٹ ہاؤس بھوربن کو بھی عوام کے لیے کھولنے کا فیصلہ کر لیاگیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نےعوام کے لیے پنجاب ہاؤس مری اور فاریسٹ ریسٹ ہاؤس بھوربن کھولنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ پنجاب ہاؤس مری اور گورنر انیکسی کو 16 ستمبر کو عوام کے
لیے کھول دیا جائے گا۔عوام پنجاب ہاؤس مری اور گورنر انیکسی میں رقم ادا کر کے قیام کرسکیں گے۔ دونوں جگہوں پر کمرے کرائے پر حاصل کرنے کی سہولت ہوگی۔ ذرائع کے مطابق کہ گورنمنٹ ہاؤس مری سے ایک ماہ میں تقریباً 10 لاکھ روپے کی آمدن ہوئی ہے۔یا درہے کہ گورنمنٹ ہاؤس مری کو کچھ عرصہ قبل ہی عوام کے لیے کھولا گیا تھا۔