جمعرات‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2025 

تحریک انصاف میں اختلافات شدت اختیارکرگئے،رکن اسمبلی اہم وزیر کیخلاف اُٹھ کھڑے ہوئے،وزارت سے ہٹانے کا مطالبہ کردیا

datetime 13  ستمبر‬‮  2019 |

کراچی (این این آئی)پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی سندھ شہریار شر نے کراچی میں آرٹیکل 149 کے نفاذ کے حوالے سے اپنی پارٹی کے بیانیے کو مسترد کردیا۔پی ٹی آئی سندھ کے رکن اسمبلی سندھ شہریار شر نے وزیراعظم سے فروغ نسیم کو ہٹانے کا مطالبہ کردیا۔شہریار شر نے کہا ہے کہ سندھ کی تقسیم کی بات کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔

فروغ نسیم کا بیان پی ٹی آئی پارٹی کا منشور نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ اس کے خلاف سندھ اسمبلی میں بات کروں گا۔اس سے قبل جی ڈی اے کے سربراہ پیر پگارا نے فروغ نسیم کے بیان پرحیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ کراچی کو الگ کرنے کی بات ناقابل فہم اور ناقابل قبول ہے۔عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) سندھ کے صدر شاہی سید نے بھی وفاقی وزیرِ قانون کی جانب سے کراچی میں آرٹیکل 149 کے نفاذ سے متعلق بیان کی مذمت کی اورکہا تھا کہ یہ بیان دے کر بیرسٹر فروغ نسیم نے خطرناک محاذ کھول دیا ہے۔واضح رہے کہ وزیر قانون فروغ نسیم نے وفاق کو کراچی میں آئین کے آرٹیکل 149 (4) کے نفاذ کی تجویز دیدی۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کراچی شہر کی انتظامیہ کو اپنے کنٹرول میں لینے والی ہے، آرٹیکل کے نفاذ کا اعلان وزیر اعظم کے 14ستمبر کو دورہ کراچی میں متوقع ہے۔ پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی سندھ شہریار شر نے کراچی میں آرٹیکل 149 کے نفاذ کے حوالے سے اپنی پارٹی کے بیانیے کو مسترد کردیا۔پی ٹی آئی سندھ کے رکن اسمبلی سندھ شہریار شر نے وزیراعظم سے فروغ نسیم کو ہٹانے کا مطالبہ کردیا۔شہریار شر نے کہا ہے کہ سندھ کی تقسیم کی بات کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔ فروغ نسیم کا بیان پی ٹی آئی پارٹی کا منشور نہیں ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں


جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…