6ہزار روپے یازائد یومیہ روم چارجز وصول کرنیوالے نجی ہسپتالوں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ،نوٹسز جاری

12  ستمبر‬‮  2019

لاہور(این این آئی)پنجاب ریو نیو اتھارٹی نے 6ہزار روپے اور اس سے زائد یومیہ روم چارجز وصول کرنے والے نجی ہسپتالوں اور1500روپے یا اس سے زائد مشورہ فیس لینے والے ڈاکٹروں کو ٹیکس نیٹ میں شامل کرنے کیلئے نوٹسز کا اجراء شروع کر دیا۔ چیئرمین پنجاب ریو نیو اتھارٹی جاوید اختر کے مطابق کمرے کے یومیہ 6 ہزار یا اس سے زائد چارجز وصول کرنے والے

صوبہ بھر کے نجی ہسپتالوں کو ٹیکس نیٹ میں لایا جائے گا اور اس سلسلہ میں پہلے مرحلے میں 100بڑے ہسپتالوں کو ٹیکس نیٹ میں شامل کیا جارہاہے جنہیں نوٹسز کا اجراء کر دیا گیا ہے۔ مرحلہ وار پنجاب کے تمام ایسے نجی ہسپتالوں کو ٹیکس نیٹ میں شامل کیا جائے گا۔ 6ہزار یا اس سے زائد یومیہ روم چارجز وصول کرنے والے نجی ہسپتالوں سے 5فیصد کے حساب سے ٹیکس وصولی کی جائے گی اور انہیں ایک صفحے کی انتہائی آسان ریٹرن بھی دی جائے گی۔ اس سلسلہ میں ستمبر کے آخر یا اکتوبرکے وسط تک عملدرامد شروع کر دیا جائے گا۔ علاوہ ازیں پی آر اے نے ہیلتھ کیئر کمیشن سے پرائیویٹ پریکٹس کرنے اور 1500روپے یا اس سے زائد مشورہ فیس لینے 2200ڈاکٹرز کی تفصیلات بھی حاصل کر لی ہیں اور ان میں سے 900ڈاکٹروں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کے لئے نوٹسز کا اجراء کر دیا ہے اور ان سے بھی 5فیصد کے حساب سے ٹیکس وصولی کی جائے گی۔ پنجاب ریو نیو اتھارٹی نے 6ہزار روپے اور اس سے زائد یومیہ روم چارجز وصول کرنے والے نجی ہسپتالوں اور1500روپے یا اس سے زائد مشورہ فیس لینے والے ڈاکٹروں کو ٹیکس نیٹ میں شامل کرنے کیلئے نوٹسز کا اجراء شروع کر دیا۔ چیئرمین پنجاب ریو نیو اتھارٹی جاوید اختر کے مطابق کمرے کے یومیہ 6 ہزار یا اس سے زائد چارجز وصول کرنے والے صوبہ بھر کے نجی ہسپتالوں کو ٹیکس نیٹ میں لایا جائے گا

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…