ترک صدر کی نواز شریف کو رہا کرنے کی سفارش، طیب اردگان نے نواز شریف کی بے گناہی کی گواہی بھی دے دی

  بدھ‬‮ 11 ستمبر‬‮ 2019  |  23:31

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) معروف و سینئر صحافی عارف نظامی کا کہنا ہے کہ ترک صدر طیب اردگان نے وزیراعظم عمران خان سے نواز شریف کو رہا کرنے کی سفارش کردی ہے، معروف صحافی نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ ترکی کے صدر نے وزیراعظم عمران خان سے کہا کہ نواز شریف کا ترکی کے ساتھ جو تعلق رہا اس میں پیسوں کا لین دین ہمیں کبھی نظر نہیں آیا، سینئرصحافی عارف نظامی نے کہا کہ ترکی کے صدر طیب اردگان نے وزیراعظم پاکستان اور اسٹیبلشمنٹ سے میاں نواز شریف کی رہائی کی سفارش کی ہے، سینئر صحافی نے کہا

کہ اس حوالے سے وزیراعظم نے کیا جواب دیا یہ معلوم نہیں۔ واضح رہے کہ سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی ڈیل اور رہائی کی خبریں آج کل بہت سرگرم ہیں لیکن ان میں کتنی حقیقت ہے یہ تو آنے والا وقت ہی بتائے گا۔

زیرو پوائنٹ

مولانا روم کے تین دروازے

ہم تیسرے دروازے سے اندر داخل ہوئے‘ درویش اس کو باب گستاخاں کہتے تھے‘ مولانا کے کمپاﺅنڈ سے نکلنے کے تین اور داخلے کا ایک دروازہ تھا‘ باب عام داخلے کا دروازہ تھا‘ کوئی بھی شخص اس دروازے سے مولانا تک پہنچ سکتا تھا‘شاہ شمس تبریز بھی اسی باب عام سے اندر آئے تھے‘ مولانا صحن میں تالاب ....مزید پڑھئے‎