لاہور(این این آئی)سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کے پوتے زید حسین شریف نے اپنی دادی بیگم کلثوم نواز کی پہلی برسی پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس موقع پر ان کی یاد آرہی ہے اور اس کے ساتھ سیاسی مخالفین کی باتیں بھی یاد آرہی ہیں او رآج بھی ویسی ہی صورتحال ہے۔ حسین نواز کے صاحبزادے
نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا کہ میرے دادا کو بغیر کسی جرم کے قید کر رکھاہے اور اس پر ستم یہ ہے کہ انہیں مناسب طبی سہولیات بھی میسر نہیں۔ جیسے میری دادی کی بیماری پر بیانات دئیے جاتے تھے وہی رویہ اب میرے دادا کے ساتھ بھی ہے۔ دکھ اس بات کا ہے کہ ہمارے مخالفین بہت ہی کم ظرف ہو چکے ہیں۔