اتوار‬‮ ، 23 جون‬‮ 2024 

حکمرانوں نے بند گلی میں ملک کھڑا کر دیا، اب کیا ہونیوالا ہے ؟ احسن اقبال نے بڑا دعویٰ کر دیا

datetime 9  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ صلاح الدین کی گرفتاری اور گھر کا پتہ چلنے کے بعد اہلخانہ سے رابطہ نہ کرنا مجرمانہ غفلت ہے، لیڈی کا نسٹیبل کو تھپڑ مارا گیا، حکومت اسے بھی تحفظ فراہم نہ کر سکی،

ایک سال کی حکمرانی میں ملک دس سال پیچھے چلا گیا، حکمرانوں نے بند گلی میں ملک کھڑا کر دیا ہے جس سے نکلنے کا راستہ 2020 میں شفاف انتخابات ہے۔ ان خیالات کااظہارانہوںنے رحیم یار خان پولیس کے مبینہ تشدد سے جاں بحق صلاح الدین کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ احسن اقبال نے کہاکہ صلاح الدین کی گرفتاری کے بعد گھر کا پتہ چلنے کے بعد اہلخانہ سے رابطہ نہ کرنا مجرمانہ غفلت ہے، ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچایا جا ئے۔احسن اقبال نے کہا جس لیڈی کانسٹیبل کو تھپڑ مارا گیا، حکومت اسے بھی تحفظ فراہم نہ کر سکی۔ قانون اور انتظامیہ مکمل طور پر فیل ہو چکی ہے۔انہوں نے کہا چیف جسٹس پاکستان صلاح الدین اور لیڈی کا نسٹیبل کے واقعات کا از خود نوٹس لیں۔احسن اقبال نے کہا ایک سال کی حکمرانی میں ملک دس سال پیچھے چلا گیا، اناڑیوں سے بربادی ہو سکتی ہے ملک نہیں چلائے جا سکتے۔مولانا فضل الرحمن کے لانگ مارچ میں شمولیت کا فیصلہ اے پی سی میں کیا جائیگا۔

موضوعات:



کالم



توجہ کا معجزہ


ڈاکٹر صاحب نے ہنس کر جواب دیا ’’میرے پاس کوئی…

صدقہ‘ عاجزی اور رحم

عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…