جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

کراچی کی رینکنگ مزید بہتر،دنیا کے محفوظ ترین60شہروں میں کس نمبرپرآگیا؟سرفہرست شہر کون سے ہیں؟حیرت انگیز انکشافات

datetime 8  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) پاکستان کے سب سے بڑے شہر اور معاشی حب کراچی2درجے ترقی کرکے دنیا کے محفوظ ترین60شہروں میں 57 واں نمبرپرآگیاہے۔دنیا کے محفوظ ترین شہروں کی جاری کردہ حالیہ رپورٹ میں کراچی کو 57واں نمبر ملا ہے جبکہ جاپان کا شہر ٹوکیو مسلسل تیسرے سال بھی پہلے نمبر پر ہے۔اکانومسٹ انٹیلی جنس یونٹ کی جانب سے دنیا کے محفوظ ترین شہروں کی جاری کردہ 2019 کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے

سب سے بڑے شہر اور معاشی حب کراچی کو دنیا کے محفوظ ترین 60 شہروں میں 57 واں نمبر پر ڈالا گیا ہے۔2017  کی رپورٹ میں کراچی اس فہرست میں 60 ویں نمبر پر تھا، پچھلے 2 برسوں میں کراچی کی امن و امان کی صورتحال میں بہتری آئی ہے مگر کراچی صحت کے وسائل میں کمی، ٹارگٹ کلنگ، رہزنی کی وارداتوں اور دیگر صاف ستھرائی میں کمی کے باعث 100 میں سے 39 پوائنٹ پا کر 2 درجہ بہتر ہوا ہے اور 57 ویں نمبر پر آ گیا ہے۔اس رپورٹ کے مطابق جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو مسلسل تیسرے سال بھی دنیا کا محفوظ ترین شہر قرار پایا ہے۔ہر 2 سال بعد شائع کی جانے والی اس رپورٹ میں دنیا کے بڑے شہروں کی جرائم کی شرح اور قدرتی سانحات سے ہونے والی اموات سمیت تقریبا 50 مختلف عوامل کی بنیاد پر درجہ بندی کی جاتی ہے۔واضح رہے کہ ٹوکیو کو سانحات سے بچاؤکی منصوبہ بندی،صحت، تشدد کی روک تھام، جرائم اور وائرس سے متاثرہ کمپیوٹروں کی کم تعداد کی وجہ سے دنیا کے محفوظ ترین شہروں کی فہر ست میں پہلا نمبر ملا ہے۔فہر ست کے مطابق دوسرے نمبر پر سنگاپور ہے تیسرے نمبر پر بھی جاپان کا ہی شہر اوساکا ہے۔چوتھے نمبرپر نیدرلینڈز کا شہر ایمسٹرڈیم،پانچویں پر آسٹریلیا کا شہر سڈنی جبکہ چھٹے نمبر پر ملک کینیڈا کا شہر ٹورونٹو ہے۔ساتوے نمبر پرامریکی شہر واشنگٹن ڈی سی جبکہ آٹویں نمبر پر ڈنمارک کا شہر کوپن ہیگن ہے۔رپورٹ کے مطابق دنیا کا نواں محفوظ ترین شہر جنوبی کوریا کا سیؤل ہیجبکہ 10 ویں نمبر پر آسٹریلیا کا شہر میلبورن ہے۔رپورٹ کے مطابق بھارتی شہر نیو دہلی 53 ویں نمبر پر ہے۔اس فہرست میں سب سے آخری نمبر یعنی 60 ویں نمبر پر دنیا کا محفوظ ترین نائیجیریا کا شہر شہر لاگوس ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…