اسلام آباد (این این آئی) آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے متعدد شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان،محکمہ موسمیات نے بڑی پیش گوئی کردی،محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے زیادہ تر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا تاہم کچھ علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کومیرپور خاص، حیدر آباد ڈویژن میں کہیں کہیں جبکہ مالاکنڈ، ہزارہ، کوہاٹ، بنوں، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد، ڈی جی خان ڈویژن، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔پیر کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا تاہم گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا، مالاکنڈ، ہزارہ، حیدر آباد ڈویژن، گلگت بلتستان، کشمیر اور اسلام آباد میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش بھکر 30، نگر پارکر 30، دیر 19، بدین 16، گجرات 12، بہاول پور 12، منڈی بہاؤالدین 10، مرین 07، سیالکوٹ 06، جہلم 06، منگلہ 05، لاہور 04، لیہ 04، کوٹلی 04، مظفر آباد 03، گوپس 03، اسلام آباد 01، راولا کوٹ 01 جبکہ بالا کوٹ میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔گزشتہ روز سب سے زیادہ درجہ حرارت تربت میں 47، دادو اور سکھر میں 45 جبکہ سبی میں 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔