اسلام آباد(آن لائن) وزارت اورسیز کے ذیلی ادارہ ورکرز ویلفیئر فنڈز کے تحت بننے والے ہزاروں فلیٹ کئی سال گزرجانے کے باوجود مزدوورں کو نہ دیے جا سکے، کروڑوں روپے ضائع ہونے کا خدشہ، آڈٹ حکام نے رپورٹ میں بتایا ہے کہ دو ہزار40فلیٹس کی تیاری میں 3916.57ملین روپے خرچ ہوئے جوکہ ایک ہزار24فلیٹس سکھر میں تیار کیے گئے جس پر16,89.132میں خرچ کئے گئے اور مذکورہ فلیٹس 31دسمبر 2016ء کو تیار ہو چکے ہیں، دوسری جانب 512فلیٹس نواب شاہ تیار کیے گئے جس پر قوم
کے913.438ملین روپے خرچ کئے گئے جوکہ ستمبر2016کو تیار ہو چکے ہیں، علاوہ ازیں 504فلیٹس ٹیکسلا میں تیار کیے گئے جن پر 1314.400ملین روپے لاگت آئی ہے، مذکورہ فلیٹس بھی2013میں مکمل کے جا چکے ہیں، آڈٹ رپورٹ کے مطابق2040فلیٹس مزدورں کی کالونی میں تیار کئے گئے اور جس پر ان سے ماہانہ بنیادوں پر کرایہ وصول کیا جاتا تھا مگر مذکورہ فلیٹس پر قوم کا بھاری پیسہ تو خرچ کر دیا گیا مگر تاحال الاٹمنٹ نہ کرکے کرایہ کی مد میں کروڑوں روپے کا نقصان کردیا گیا ہے۔